اقبال الیون کا اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ، 6وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا
آج کے ایونٹ کا مقصدنظریہ پاکستان کو اجاگر کرنا اور نوجوانوںمیں صحتمندانہ سرگرمیوں کا فروغ ہے۔بانی و ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان عادل
یوم پاکستان کی مناسبت سے کرکٹ کپ کاکامیاب انعقاد ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، مستقبل میں بھی یہ تسلسل جاری رکھیں گے۔صدر PSAمقبول احمد
پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد کرتی رہے گی۔ محمد عرفان شفیق ایڈوائزر PSA
(محمد عرفان شفیق۔ کویت) پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام یوم پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کا انعقاد کیا گیا جسے اقبال الیون نے عمدہ کارکردگی کی بدولت 19.3اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کر کے جیت لیا۔ جناح الیون کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اووروں میں 195رنز سکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں اقبال الیون نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ سکور 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے یوم پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ جیت لیا۔
میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات ہوئی، جس میں پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے بانی و ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان عادل ، صدر مقبول احمد، ایڈوائزر محمد عرفان شفیق، ایگزیکٹو ممبران شہباز علی، فیاض احمد ، شایقین کرکٹ اور دیگر عمائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد عرفان عادل نے یوم پاکستان کی مناسبت سے تحریک آزادی میں حصہ لینے والوں بزرگوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی بے مثال خدمات کی بدولت ہم ایک آزادملک میںآزادی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
اسکے بعد تقسیم انعامات میں مین آف دی میچ ٹرافی اقبال الیون کے ڈان نے اپنی 43رنز کی بہترین اننگز کی بدولت حاصل کی جبکہ رنرأپ ٹرافی قائدالیو ن کپتان محمداعجاز اور وننگ ٹرافی اقبال الیو ن کے کپتان محمد فاضل نے معزز مہمانوں سے وصول کی۔ تمام کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز میں تعریفی سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ آخر میں PSAکے صدرمقبول احمد اور ایڈوائزر محمد عرفان شفیق نے تمام معزز مہمانوں اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا ۔