• اشتہارات
  • رابطہ کریں
  • Login
Submit News
ہفتہ, 17 جنوری ,2026
Urdu Kuwait
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
Urdu Kuwait
No Result
View All Result
صفحۂ أول کھیل

انگلینڈ ٹیسٹ: پاکستان کے 8 وکٹ پر 137 رنز، 244 کی برتری

دوسری اننگز میں بیٹنگ فلاپ،جیت کا امکان مدھم

اردو کویت by اردو کویت
08, اگست , 2020
in کھیل
0 0
0
Yasir Shah four-for gives Pakistan the edge
1
SHARES
218
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مانچسٹر: انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز دوسری اننگز میں پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے ہیں  اور اسے انگلینڈ پر 244 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر یاسر شاہ 12 اور محمد عباس بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود تھے۔

تیسرے دن کھیل کا آغاز انگلینڈ نے کیا

مانچسٹر ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنے گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی مرہونِ مِنت میزبان ٹیم انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 219 رنزپر آؤٹ کرکے 107 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز نے شاندار پرفارمنس دی، کھیل کے دوسرے روز انگلینڈ کی ابتدائی چار وکٹیں 62 رنز پر گرائیں اور آج  تیسرے دن اولی پوپ 46 اور جوز بٹلر 15 رنز کے ساتھ میدان میں آئے۔

آج پہلی ضرب فاسٹ بولر نسیم شاہ نے لگائی  اور  پوپ کی وکٹ 62 رنز پر اُڑا دی، پھر یاسر شاہ نے اپنی جادوگری دکھاتے ہوئے جوز  بٹلر کو 38 ، ڈوم بیس کو ایک اور کرس ووکس کو 19 رنز پر پویلین کا راستہ دکھایا۔

آخری دو وکٹیں شاداب خان نے گرائیں، جوفرا آرچر 16 اور جیمز اینڈرسن 7 رنز بنا کر ان کا شکار بنے اور انگلینڈ کی ٹیم 219 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

یاسر شاہ نے 66 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی جبکہ محمد عباس اور شاداب خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پاکستان کی دوسری اننگز

انگلینڈ کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز اتنا شاندار نہ تھا جہاں پہلی اننگز میں سنچری داغنے والے شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے اسٹیورٹ براڈ کا شکار ہوگئے۔ جبکہ عابد علی بھی 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اس طرح پاکستان کو 33  کے مجموعی سکور پر ۲ وکٹوں سے ہاتھ دھونے پڑے۔

اس کے بعد کپتان اظہر علی 18، بابر اعظم 5، اسد شفیق 29، محمد رضوان 27، شاداب خان 15 اور شاہین آفریدی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

تیسرے دن کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 8 وکٹوں پر 137 رنز بنائے تھے اور اسے انگلینڈ پر 244 رنز کی برتری حاصل تھی۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے اسٹیورٹ براڈ، کرس ووکس اور بین اسٹوکس نے 2،2 جبکہ ڈوم بیس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے تھے اور اپنی دوسری اننگز    107 رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی تھی۔

Source: GeoNews
پچھلی پوسٹ

بیروت میں تباہی، پاکستان نے امداد بھیج کر مسلم بھائی چارے کی مثال قائم کردی

اگلی پوسٹ

کویت کے ذمے امریکی ہسپتالوں کے 677 ملین ڈالر واجب الادا

متعلقہ پوسٹس

کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
کھیل

کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

اگست 8, 2022
شعیب اختر کا اسپتال سے مداحوں کو خصوصی پیغام
کھیل

پانچ سرجریز کرا چکا ہوں، شعیب اختر کا اسپتال سے مداحوں کو خصوصی پیغام

اگست 7, 2022
کامن ویلتھ گیمز
کھیل

کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس 200 میٹرریس میں پاکستان کے شجرعباس سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اگست 4, 2022
یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے زیر اہتمام چوتھےسالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
تعلیم و تربیت

یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام چوتھےسالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

نومبر 6, 2017
پانامہ کا باکسر ناک آؤٹ، پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی
کھیل

پانامہ کا باکسر ناک آؤٹ، پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی

جولائی 30, 2017
پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام یوم پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کا اہتمام
کھیل

پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام یوم پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کا اہتمام

مارچ 28, 2017
اگلی پوسٹ
Kuwait owes $677m to US hospitals

کویت کے ذمے امریکی ہسپتالوں کے 677 ملین ڈالر واجب الادا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

کویت کی تازہ ترین خبریں ای میل میں حاصل کرنے کے لئے ابھی سبسکرائب کریں

ہم صرف اہم خبریں اور معلومات ہی آپ کو بھیجیں گے

حالیہ پوسٹیں

  • منتخب غیر کویتی رہائشیوں کے لیے نئے چِپ پر مبنی سول آئی ڈی کارڈز کا اعلان
  • المزینی ایکسچینج کمپنی کی جانب سے فروانیہ میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح
  • تربوز کی کہانی میم سین کی زبانی

زمرے

  • اردو شاعری
  • انٹرٹینمنٹ
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پکوان
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • خلیجی خبریں
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • عالمی خبریں
  • فیشن و سٹائل
  • کاروبار
  • کھیل
  • کویت
  • لیگل کلنک
  • ویڈیوز

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.

  • صفحئہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • قوائد و ضوابط
  • اشتہارات
  • رابطہ کریں

Welcome Back!

Sign In with Facebook
Sign In with Google
OR

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

error: آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے !!
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.