کویت سٹی:18 مئی 2023: مقامی عربی اخبار روزنامہ السیاسہ کے مطابق نویصیب سرحدی چوکی کے مینیجر کرنل یوسف المہینی نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران سرحدی چوکیوں پر تقریباً 17 ہزافراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔
پہلے تجربے کے طور پر مارچ میں بائیو میٹرک کے مربوط مرکزی نظام کی فعالیت کے بعد سیکیورٹی نظام جمعے کی صبح سے تمام مسافروں، شہریوں اور رہائشیوں کیلئے ملک کے تمام ہوائی اڈوں،بندر گاہوں اور زمینی بندرگاہوں پر نافذ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بائیو میٹرک اسکین کے نظام میں تمام افراد کے ہاتھ اور ہتھیلی کے نشانات،چہرے کی تصویر،آنکھ کی پتلی اور الیکٹرانک دستخط کی تصدیق یااندراج کیا جارہا ہے۔مسافروں اور گاڑیوں کے داخلے اور خارجی طریقہ کار کے نفاذ کی جامع تجدید منصوبے کی بنیادی ساخت میں شامل ہے۔گاڑیوں کی چیکنگ سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ پراجیکٹ میں شامل سیکیورٹی کے نئے طریقہ کار کے تحت زمینی بندر گاہوں پر ہر گاڑی کو چیک کیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ گاڑی مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مطلوب چوری شدہ گاڑیوں کی فہرست میں تو شامل نہیں۔