(کویت،4 اپریل 2017، اردو کویت): کویت پولیس حکام نے جلیب الشیوخ سےمنشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ۴ بھارتی شہریوں کو ہیروئن سمیت گرفتار کرلیا۔علاقے میں گشت پر معمور پولیس افسران نے ملزمان کو ایک مشکوک جگہ پر دیکھ کر پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ تمام افراد نشے کی حالت میں تھے ۔ افسران نے انہیں گرفتار کرکے ہیروئن برآمد کرلی اور مزید کاروائی کے لئے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا۔