• اشتہارات
  • رابطہ کریں
  • Login
Submit News
جمعہ, 9 مئی ,2025
Urdu Kuwait
Advertisement
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
Urdu Kuwait
No Result
View All Result
صفحۂ أول پاکستان

تیری محفل کو خدا رکھے ابد تک قائم

اردو کویت by اردو کویت
26, ستمبر , 2015
in پاکستان
35 0
0
تیری محفل کو خدا رکھے ابد تک قائم 1
23
SHARES
293
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

تیری محفل کو خدا رکھے ابد تک قائم

تجھ کو کتنوں کا لہو چاہیے اے ارضِ وطن

جو ترے عارضِ بے رنگ کو گلنار کریں

کتنی آہوں سے کلیجہ ترا ٹھنڈا ہوگا

کتنے آنسو ترے صحراؤں کو گلزار کریں

 

تیرے ایوانوں میں پُرزے ہوئے پیماں کتنے

کتنے وعدے جو نہ آسودہ اقرار ہوئے

کتنی آنکھوں کو نظر کھا گئی بد خواہوں کی

خواب کتنے تیری شاہ راہوں میں سنگسار ہوئے

 

بلا کشانِ محبت پہ جو ہوا سو ہُوا

جو مجھ پہ گزری مت اس سے کہو، ہوا سو ہوا

مبادا ہو کوئی ظالم تیرا دامن گیر

لہو کے داغ تو دامن سے دھو، ہوا سو ہوا

 

ہم تو مجبورِ وفا ہیں مگر اے جانِ جہاں

اپنے عشاق سے ایسے بھی کوئی کرتا ہے

تیری محفل کو خدا رکھے ابد تک قائم

ہم تو مہمان ہیں گھڑی بھر کے ہمارا کیا ہے

 

افق پر پھیلی سورج کی ٹھنڈی ٹھنڈی روشنی اور باد صبا کے جھونکوں سے جھومتے درخت شیشے کے پار سے بھی فرحت بخش محسوس ہو رہے تھے.ہوا میں موجود شبنم سورج کی حلاوت آمیز روشنی سے قطرہ قطرہ پگھل رہی تھی.میرے اندازے کے مطابق صبح چھ بجے کا وقت ہو گا۔میں نے جمائی روکتے ہوئے ایئرپورٹ لاؤنج سے باہر نگاہ ڈالی،جہاں مختلف ائیر لائنز کے لاتعداد چھوٹے،بڑے جہاز کھڑے تھے.کچھ میں سامان لوڈ کیا جا رہا تھا اور کچھ پرواز کے لیئے بالکل تیار تھے۔

ابو ظہبی ایئرپورٹ دنیا کا تیسرہ بہترین ائیرپورٹ ہے.اس کے کل تین ٹرمینلز ہیں۔ائیرپورٹ کا اندرونی مرکز پرانی طرز کا ہے.عین مرکز میں ایک زمردی رنگ کا ستون ہے جو چھت تک آتےآتے چھتری کی طرح لاجوردی رنگ میں پھیل جاتا ہے. اسی مرکز کےچاروں طرف سے مختلف برینڈز کی دکانیں،کیفیٹیریاز،ہاٹلز وغیرہ دور دور تک پھیلےہو ئے ہیں.ایئرپورٹ اتنے وسیع رقبے پہ پھیلا ہوا ہے کہ بعض اوقات ایک ٹرمینل سے دوسرے ٹرمینل تک جانے کے لیئے ٹرام درکار ہوتی ہے۔ میں پاکستان میں چھٹیاں گزارنے کہ بعد واپس کویت جا رہا تھا۔میری کنیکٹنگ فلائٹ تھی،سو ابوظہبی ائیرپورٹ میں قیام میری مجبوری تھی۔بورڈنگ میں ابھی دو گھنٹے باقی تھے، سو میں بڑی دلچسپی اور فرصت سے لوگوں کی حرکات و سکنات کا جائزہ لے رہا تھا،مثلا” ایک چودہ، پندرہ سال کی لڑکی سر جھلا جھلا کر وائی فائی کنیکٹ کرنے کی کوشش کر رہی تھی مگر شاید کامیاب نہیں ہو پا رہی تھی،دائیں طرف پچھلی کرسیوں میں ایک خاتون کتاب میں سر دیئے دنیا و مافیا سے بے خبربیٹھی تھیں ،ان سے پچھلی کرسی پر کسی حضرت کےخراٹے گونج رہے تھے،کچھ کے چہروں پر دنیا جہان کی پیزاری تھی مانو زبردستی بھیجے گئےہوں،اورکچھ کی پرشوق نگاہیں ان کی اندرونی خوشی کی غماز تھیں مثلاً وہ جھینپی جھینپی سی ایشیائی عورتیں جوبنارسی کام والی ساڑھیاں پہنے آنکھوں میں جانے کون کونسے خواب سجائے خادمائیں بننے جا رہی تھیں،کچھ شوقین مزاج لوگ قیمت کی پرواہ کیئے بغیر خریداری میں مصرؤف تھے  جن میں زیادہ تعداد یقنی طور پر خواتین کی تھی۔

مجھے بورڈنگ سے آدھا گھنٹہ پہلے گیٹ نمبر 47 پہ چلے جانا چاہیے، میں نے کافی کا گھونٹ بھرتے ہوے سوچا۔اس گیٹ سے کویت کے لئیے ہوائی جہاز نے روانہ ہونا تھا۔اب میں کچھ کچھ بوریت محسوس کرنے لگا تھا، اس لئیے کافی سے دل بہلا رہا تھا.اتنے میں ایک انگریز جس کی عمر ساٹھ پینسٹھ کے لگ بھگ ہو گی اپنے سازوسامان سمیت سامنے والی کرسی پہ آ کر براجمان ہو گیا،کہاں جا رہے ہیں آپ؟ اس نے اپنا بیگ زمین پر کرسی کے ساتھ رکھتے ہوے عربی میں پوچھا.میرے اندازے کے مطابق وجہ شاید وہ تسبیح تھی جو اس وقت میرے ہاتھ میں لپٹی تھی یا پھر میری داڑھی!میرا تعلق پاکستان سے ہے،میں عربی نہیں جانتا میں نے بمشکل اپنی حیرانی چھپاتے ہوے انگریزی میں کہا۔

وہ !میں سمجھا تم عرب ہو ،وہ مسکراتے ہوے شستہ انگریزی میں بولا.میں بھی جھینپ کر مسکرا دیا۔

تو کہاں جا رہے ہیں آپ ؟اس نے اپنا سوال انگریزی میں دہرایا.میں کویت جا رہا ہوں میں نے مختصرا” جواب دیا۔پھر وہ میری کویت میں ملازمت کی نوعیت کے متلعق گفتگو کرنے لگا۔باتوں باتوں میں اس نے مجھے بتایا کہ وہ عراق جا رہا ہے اور مختلف عرب ممالک میں رہنے کے باعث اس نے عربی زبان سیکھی ہے اس سے مقامی لوگوں کے ساتھ رابطہ رکھنے میں آسانی رہتی ہے ۔کچھ میری ملازمت کی نوعیت بھی ایسی ہے وہ گود میں رکھا لیپ ٹاپ کرسی کے ساتھ نسب میز پر رکھتے ہوے بولا،کیا جاب ہے آپ کی؟ اب مجھے بھی اس بوڑھے انگریز میں دلچسپی سی محسوس ہونے لگی تھی۔وہ مجھے بڑا ذی شعور لگا تھا۔میں فوج میں ہوں،امریکن فوج میں.وہ مسکرایا جو کہ شاید اسکی عادت تھی ،جبکہ میرے دل کی کیفیت اسکا جواب سن کر عجیب سی ہو گئی۔میں آرمی میں کنسلٹنٹ ہوں،مجھے جنگ کے دوران افغانستان رہنے کا بھی موقع ملا ہے،وہ میری کیفیت سے بےخبر مجھے بتا رہا تھا۔

ہنہ۔۔۔ میں نے ہنکارا بھرا، میرے اندر ابال سا اٹھنے لگا۔

تو آپ کی کیا رائے ہے، پاکستان اور افغانستان میں جنگ ہی واحد حل ہے؟ میں نے اپنے اندر اٹھتے ابال کو بمشکل دباتے ہوے کہا۔میرے جذبہ حب الوطنی اور جذبہ مصطفوی نے بڑی زور سے انگڑائی لی تھی۔

ظاہر ہے، وہ بڑی بردباری سے بولا۔

وہ لوگ کتنے ظالم اور جاہل ہیں کیا آپ کو اس کا اندازہ ہے ؟غالبا”وہ میرے جذبات سمجھ چکا تھا۔ اپنی عورتوں پر کس طرح انسانیت سوز مظالم ڈھاتے ہیں، انہیں بھیڑ بکریوں کی طرح رکھتے ہیں،وہ تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں،گھروں سے باہر نہیں نکل سکتیں کسی سے بات نہیں کر سکتیں،اور بھی جانے کون کون سے جبر کے قصے سنانے لگا غالبا”وہ مجھے قائل کرنا چاہ رہا تھا۔میں جزبز سا ہو کے رہ گیا، مجھے ان علاقوں میں جانے کا کبھی اتفاق ہی نہیں ہوا تھا۔وہاں کے بارے میں میری ساری معلومات کا دارومدار خبرناموں اور تجزیاتی پروگرامز پر تھا۔جبکہ سامنے بیٹھا شخص وہاں کے حالات کے گواہ ہونے کا داعویدر تھا ،سو میں ایک پل کے لئیے خاموش سا ہو گیا۔

کیا میں اس کو سمجھا سکتا تھا،جن کو وہ جاہل کہہ رہا ہے ان کے آباواجداد کی علم اور تحقیق کی بدولت آج کی دنیا کی ترقی کا دارومدار ہے، جنکی خواتین بلند پایہ سکالرز گزری ہیں، انہوں نے 1821 میں عورتوں کے لئیے یونیورسٹی کی منظوری دی جبکہ ا ن جاہلوں کی تاریخ میں خواتین کی یونیورسٹی 841میں تعمیر ہوئی، جہاں سائنس بھی پڑھائی جاتی تھی جنہوں نے دوردراز علاقوں میں سفر کر کے تعلیم عام کی.جن کے علم سے ایک عالم نے فیض اٹھایا،خواہ مرد ہوں یا خواتین۔

تو آپ کو کیا لگتا ہے ،جب آپ ڈرون حملے کرتے ہیں اور ہزاروں بے گناہ مارے جاتے ہیں، معذور ہو جاتے ہیں ،کیا ان کے باپ ،بھائی، بیٹے بدلے کی آگ میں نہیں جلیں گے ،دہشت گرد نہیں بنیں گے؟میں خیالوں کی رو سے نکل کر جذباتی لہجے میں بولا،میں خود ایسے کئی لوگوں کو جانتا ہوں جن کے بےگناہ ،معصوم بیوی، بچے ڈرون کا شکار ہوئے۔

درست فرمایا آپ نے، اس نے گلا کھنکارا۔لیکن اسکے علاوہ ہمارے پاس کوئی چارہ بھی تو نہیں،ہم اپنے فوجیوں کی جان خطرے میں تو نہیں ڈال سکتے نا۔

اتنی ارزاں نہیں ہے ایک امریکی کی جان۔میرے چہرے پر زخمی سی مسکراہٹ ابھری۔

مجھے اپنے ایک سیاستدان کا بیان یاد آ گیا۔جب کوئٹہ میں چاروں طرف لاشیں بکھری پڑی تھیں، ہر طرف خون ہی خون تھا،لوگ بھوکے پیاسے بارش میں لاشوں سمیت بیٹھے تھے،تو باہر کے ملک عیش کوشی پہ اعتراض کرنے پر اس نے جل کرکہا تھا کہ وہ ورثاء کے آنسو پونچھنے کے لئے رومال بھیج دیتا ہے ۔

ہم نےخود ہی ان کو ملک کے اندر گھسایا ہےاب خود ہی شکوہ کناں ہیں۔میں آزردہ سا ہو گیا۔میں اس کے سامنے ایسا محسوس کر رہا تھا جیسے شاید پاکستانی حکمران امریکیوں کے سامنے بےبسی محسوس کرتے ہوں گے۔وہ میری کیفیت سمجھ رہا تھا اس لئےموضوع تبدیل کرنے کی غرض سے اس ے پوچھا،تمہاری شادی ہو چکی ہے ؟

نہیں،میں نے مختصرا”جواب دینے پر اکتفا کیا۔

میری شادی کو پینتیس سال گزر چکے ہیں اورمیرے کل سولہ پوتے، پوتیاں اور نواسے ،نواسیاں ہیں مگر میری بیوی خود کو بوڑھا ماننے پر تیار نہیں ہوتی،

وہ دھیرے سے مسکراکر بولا ۔پھر جانے کیوں وہ اپنے بچپن کی باتیں کرنے لگا۔

بچپن میں، میں جب کبھی حبشی بچوں کے ساتھ کھیلنے لگتا تو میری ماں بہت برا مناتی تھی،مجھے خوب ڈانٹ پڑتی میرے باہر جانے پر پابندی لگ جاتی ۔

اس نے تھوڑا توقف کیا،پر میں جانتا ہوں،و ہ غلط تھی۔۔۔

وہ مزید کہنے لگا،اس دنیا میں ہر انسان کا تعلق ایک خدا سے ہے خواہ وہ کسی بھی رنگ، نسل،مذہب اور طبقےسے تعلق رکھتا ہو، بس یہی سمجھنے کی دیر ہے۔

اتنے میں اس کی فلائٹ کا اعلان ہونے لگا،وہ مصافحہ کر کہ چل دیا۔

یہ تو میرا دین بھی کہتا ہے یہی چیز تو ہم لوگ نہیں سمجھ سکے ورنہ یہ لوگ جو آج آزردہ حال ہیں تعلیمی اور معاشی طور پر ہم سے پیچھے کیوں رہتے؟اگر جو حاکم ,وڈیرے,سیاستدان ان کا اسحتحصال نہ کرتے تو آج یہ بھی ہم جیسے ہوتے پھر ہمارے دشمن ان کا استعمال کیسے کرتے؟ اور وہ جو کہ ہمارا خود کا حصہ ہیں ہمارے ہی خون کے پیاسے نہ ہوتے ۔میں اس امریکن فوجی کو بھیڑمیں گم ہوتا دیکھ کر سوچ رہا تھا۔

 

ام  قاسم کویت

Tags: afghanistanamericapakistanusa
پچھلی پوسٹ

تحریک پاکستان اور میری کہانی از نعیم جان

اگلی پوسٹ

ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی

متعلقہ پوسٹس

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی  قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات
پاکستان

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی  قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات

اگست 24, 2022
پاکستان

سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق، دو زخمی

اگست 15, 2022
امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمان قتل
پاکستان

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمان قتل

اگست 10, 2022
راولپنڈی،میڑو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
پاکستان

راولپنڈی،میڑو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

اگست 4, 2022
پاکستان اور کویت کا باہمی  تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار
کویت

پاکستان اور کویت کا باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار

جنوری 31, 2021
کویت پاکستان کی مدد سے کورونا کی دوسری ممکنہ لہر کا مقابلہ کرے گا
کویت

کویت پاکستان کی مدد سے کورونا کی دوسری ممکنہ لہر کا مقابلہ کرے گا

اگست 30, 2020
اگلی پوسٹ
all that glitters is not gold

ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

کویت کی تازہ ترین خبریں ای میل میں حاصل کرنے کے لئے ابھی سبسکرائب کریں

ہم صرف اہم خبریں اور معلومات ہی آپ کو بھیجیں گے

Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C. Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C. Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C.
ADVERTISEMENT

مقبول ترین

  • کلونجی کو استعمال کرنے کا صحیح طریقہ

    کلونجی کھانے کا صحیح طریقہ اور فائدے

    125 shares
    Share 49 Tweet 31
  • ہاتھ خالی ہیں ترے شہر سے جاتے جاتے

    51 shares
    Share 23 Tweet 12
  • نئی نسل کے مجرم

    19 shares
    Share 8 Tweet 5
  • لیش انت روہ باکستان، تم کیوں پاکستان گئے ؟

    47 shares
    Share 35 Tweet 5
  • دل اداس رہتا ہے — (فرحت عباس شاہ)

    47 shares
    Share 19 Tweet 12
  • مجھ سے پہلے تجھے جس شخص نے چاہا اس نے

    40 shares
    Share 16 Tweet 10
  • 6 مہینے سے زائد عرصہ کویت سے باہر گزارنے والوں کے لیے اچھی خبر

    750 shares
    Share 468 Tweet 118

حالیہ پوسٹیں

  • المزینی ایکسچینج کمپنی کی جانب سے فروانیہ میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح
  • تربوز کی کہانی میم سین کی زبانی
  • لیموں پانی روزانہ کیوں پینا چاہئے

زمرے

  • اردو شاعری
  • انٹرٹینمنٹ
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پکوان
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • خلیجی خبریں
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • عالمی خبریں
  • فیشن و سٹائل
  • کاروبار
  • کھیل
  • کویت
  • لیگل کلنک
  • ویڈیوز

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.

  • صفحئہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • قوائد و ضوابط
  • اشتہارات
  • رابطہ کریں

Welcome Back!

Sign In with Facebook
Sign In with Google
OR

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے !!
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.