• اشتہارات
  • رابطہ کریں
  • Login
Submit News
منگل, 5 دسمبر ,2023
Urdu Kuwait
Advertisement
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
Urdu Kuwait
No Result
View All Result
صفحۂ أول پاکستان

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی  قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات

وزیراعظم نے قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی (QIA) کی پاکستان میں مختلف تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں 3 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی تیاری پر عزت مآب امیر قطر کا شکریہ ادا کیا ہے

اردو کویت by اردو کویت
24, اگست , 2022
in پاکستان
62 1
0
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی  قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات 1
46
SHARES
522
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اردوکویت : وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج دوحہ میں دیوان امیری میں قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔

 وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے وزراء اور سینئر ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی تھا۔ دیوان امیری پہنچنے پر وزیر اعظم کا استقبال عزت مآب امیر  امیر قطر نے کیا .وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا .

اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے وفود کی سطح پر مشاورت کی، جس کے بعد امیر کی طرف سے وزیر اعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کی ضیافت کی گئی۔ اپنی وسیع مشاورت کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستان قطر دو طرفہ  تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی  قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات 2

دونوں فریقوں نے باہمی تجارت کو بڑھانے کے لیے ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا. مزید برآں  زراعت ,خوراک , توانائی کے شعبوں میں تعاون  بڑھانے اور پاکستان میمیں قابل تجدید توانائی، سیاحت اور hospitality کے شعبوں میں قطر کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پر اتفاق کیا گیا ۔

قطر میں کام کرنے میں دلچسپی رکھنے والے پاکستانیوں کو مزید مواقع فراہم کرنے ۔اور دفاع، ایوی ایشن اور میری ٹائم ڈومینز میں تعاون کو وسعت دینے پر بھی بات چیت کی گئ ۔

قطر کی شاندار اقتصادی ترقی  کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے قطری قیادت کو اس کے بصیرت کو سراہا  اور مستقبل میں قطری عوام کے لیے  مزید کامیابیوں کی خواہش کا اظہار کیا ۔

ایل این جی تعاون کے شعبے میں قطر کے ساتھ پاکستان کی طویل المدتی شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں قطر کے اہم تعاون پر عزت مآب امیر کا شکریہ ادا کیا۔

 دونوں فریقین نے توانائی کے شعبے میں باہمی فائدہ مند تعاون کے لیے نئی راہیں بھی تلاش کرنے پر اتفاق کیا ۔

 وزیراعظم نے کہا کہ قطر میں کام کرنے والے اور مقیم پاکستانی نہ صرف دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی کے لیے تقویت کا باعث ہیں بلکہ عوام سے عوام کے روابط کی اہمیت کا بھی ثبوت ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قطر کی تیز رفتار اقتصادی ترقی مستقبل میں پاکستانیوں کے لیے مزید مواقع فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم نے قطر کی حکومت کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کے لیے کیے گئے وسیع انتظامات کو سراہا۔ انھوں نے قطری قیادت کو میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے پاکستان کی حمایت کا یقین دلایا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی  قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات 3

وزیراعظم اور امیر نے خطے میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے فروغ کے لیے قطر کی دیرینہ اور مسلسل کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے افغان عوام کو درپیش سنگین انسانی اور معاشی بحرانوں سے نمٹنے میں مدد کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئےجنوبی ایشیا میں پائیدار امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے جموں و کشمیر کے تنازع کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔

عزت مآب امیر نے وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی مکمل کامیابی کی خواہش کی۔ انہوں نے پاکستان کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ امیر نے قطر کے وزیراعظم کو پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی شراکت داری قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 وزیراعظم نے قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی (QIA) کی پاکستان میں مختلف تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں 3 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی تیاری پر عزت مآب کا شکریہ ادا کیا۔ امیر نے قطر کی ترقی میں پاکستانیوں کے اہم کردار کو سراہا اور قطر ویژن 2030 کے مطابق پاکستانیوں کے لیے روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے قطر کے عزم کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون میں موجودہ رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے متواتر اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے عزت مآب امیر کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدہ ، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔ اپریل 2022 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا قطر کا یہ پہلا دورہ ہے.

پچھلی پوسٹ

کویتی باشندوں اور غیر ملکی تارکین وطن نے چھ ماہ میں نو ٹن سونا خریدا

اگلی پوسٹ

کویت میں ساحل سمندر پر جانیوالے غیر ذمہ دار سیاحوں کیوجہ سے سمندر کا پانی منہ میں کڑوا ذائقہ چھوڑنے لگا

متعلقہ پوسٹس

پاکستان

سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق، دو زخمی

اگست 15, 2022
امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمان قتل
پاکستان

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمان قتل

اگست 10, 2022
راولپنڈی،میڑو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
پاکستان

راولپنڈی،میڑو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

اگست 4, 2022
پاکستان اور کویت کا باہمی  تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار
کویت

پاکستان اور کویت کا باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار

جنوری 31, 2021
کویت پاکستان کی مدد سے کورونا کی دوسری ممکنہ لہر کا مقابلہ کرے گا
کویت

کویت پاکستان کی مدد سے کورونا کی دوسری ممکنہ لہر کا مقابلہ کرے گا

اگست 30, 2020
بیروت دھماکے: پاکستان کی جانب سے امدادی سامان روانہ
پاکستان

بیروت میں تباہی، پاکستان نے امداد بھیج کر مسلم بھائی چارے کی مثال قائم کردی

اگست 7, 2020
اگلی پوسٹ
کویت میں ساحل سمندر پر جانیوالے غیر ذمہ دار سیاحوں کیوجہ سے سمندر کا پانی منہ میں کڑوا ذائقہ چھوڑنے لگا

کویت میں ساحل سمندر پر جانیوالے غیر ذمہ دار سیاحوں کیوجہ سے سمندر کا پانی منہ میں کڑوا ذائقہ چھوڑنے لگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

کویت کی تازہ ترین خبریں ای میل میں حاصل کرنے کے لئے ابھی سبسکرائب کریں

ہم صرف اہم خبریں اور معلومات ہی آپ کو بھیجیں گے

Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C. Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C. Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C.
ADVERTISEMENT

مقبول ترین

  • Pratha

    پراٹھا

    25 shares
    Share 10 Tweet 6
  • کلونجی کھانے کا صحیح طریقہ اور فائدے

    117 shares
    Share 46 Tweet 29
  • ہم پر تمہاری چاہ کا الزام ہی تو ہے

    37 shares
    Share 14 Tweet 9
  • دل اداس رہتا ہے — (فرحت عباس شاہ)

    43 shares
    Share 17 Tweet 11
  • کویتی شہریوں نے پاکستانی عوام کی امداد کے لیے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں 148,000 دینار جمع کرلیے

    68 shares
    Share 39 Tweet 24
  • بلوچی لگن گوشت بنانے کا آسان طریقہ

    38 shares
    Share 15 Tweet 10
  • 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے ایک سال کی مہلت

    1457 shares
    Share 1089 Tweet 154

حالیہ پوسٹیں

  • لیموں پانی روزانہ کیوں پینا چاہئے
  • سرحد پر تقریباً17 ہزار افراد کی بائیو میٹرک تصدیق
  • سٹی سینٹر کی 24 ویں سالگرہ مہم کا آغاز ،توسیعی منصوبوں کا بھی اعلان

زمرے

  • اردو شاعری
  • انٹرٹینمنٹ
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پکوان
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • خلیجی خبریں
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • عالمی خبریں
  • فیشن و سٹائل
  • کاروبار
  • کھیل
  • کویت
  • لیگل کلنک
  • ویڈیوز

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.

  • صفحئہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • قوائد و ضوابط
  • اشتہارات
  • رابطہ کریں
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.

Welcome Back!

Sign In with Facebook
Sign In with Google
OR

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے !!