اردو کویت: انسداد منشیات کی انتظامیہ نے کویت میں ماہی گیر کے طور پر کام کرنے والے مصری باشندے کو گرفتار کر لیا جس نے 100 کلو گرام چرس کویت سمگل کرنے کی کوشش کی۔
اس نے اعتراف کیا کہ اس کے بھائی کو منشیات کے ایک کیس میں کویت سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا جس میں وہ ایک عراقی منشیات اسمگلر کے ساتھ ڈیل کر رہا تھا جو ایران سے منشیات لا کر فیلاکا جزیرے کے قریب واقع مسکان جزیرے کے ساحل پر پھینکتا تھا ۔ ممنوعہ منشیات کی مالیت کا تخمینہ ۲۵۰،۰۰۰ کویتی دینارہے۔
Source: ArabTimes