• اشتہارات
  • رابطہ کریں
  • Login
Submit News
پیر, 12 مئی ,2025
Urdu Kuwait
Advertisement
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
Urdu Kuwait
No Result
View All Result
صفحۂ أول کویت

پاک ڈونرز کی جانب سے بابائے قوم کے یوم ولادت کی مناسبت سے خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عطیہ خون کے کیمپ کا انعقاد

۱۵۰ افراد عطیہ خون کے لئے پیش پیش

اردو کویت by اردو کویت
27, دسمبر , 2020
in کویت
50 0
0
بابائے قوم کا یومِ ولادت، پاک ڈونرز کی جانب سے عطیہ خون کے کیمپ کا انعقاد
35
SHARES
421
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاک ڈونرز کی جانب سے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کی مناسبت سے خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عطیہ خون کے کیمپ  کا انعقاد العدان بلڈ بنک میں کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر قومیتوں کے افراد نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ کورونا وباء کے پیش نظر وزارت صحت کی جانب سے عائد کردہ قواعد و ضوابط کے تحت 150 افراد نے قائداعظم سے والہانہ محبت کے جذبے کے تحت خون کا عطیہ دینے کے لیے پیش کیا۔

اس کیمپ کا انعقاد پاکستانی بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن (پاک ڈونرز) نے اسلامک ایجوکیشن کمیٹی (یوتھ ونگ)، کویت سینٹرل بلڈ بنک اور سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے کیا تھا۔

پاکستانی بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن کا قیام 2011 میں عمل میں آیا تھا جو کہ اپنی نوعیت کی کویت میں پہلی تنظیم ہے جسکا مقصد عوام میں عطیہ خون کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ بوقت ضرورت خون کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تنظیم کے تحت ایک درجن سے زائد بار کیمپ کا انعقاد کیا جا چکا ہے جس میں ہزاروں افراد نے اپنے خون کے عطیات دیے ہیں علاوہ ازیں، روزمرہ خون کی ضرورت کے حساب سے تنظیم اپنا بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔

سفیرِ پاکستان  سید سجاد حیدر اور تھرڈ سیکرٹری تحریم الیاس کی خصوصی شرکت

سفیرِ پاکستان  سید سجاد حیدر اور تھرڈ سیکرٹری تحریم الیاس کی خصوصی شرکت

کویت میں سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان سید سجاد حیدر اور تھرڈ سیکرٹری تحریم الیاس نے خصوصی طور پر اس کیمپ میں شرکت کی اور تنظیم کی کارکردگی کو سراہا۔ کیمپ آمد پر سفیر پاکستان کا استقبال چیئرمین پاکستان بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن محمد عارف بٹ، ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان عرفان سعید (سینیئر ایڈوائزرز پاک ڈونرز)، نعمان اسلم گھمن (ہیڈ پاک ڈونرز، کویت چیپٹر)، مسز شائستہ زاہد(ہیڈ ویمن ونگ، پاک ڈونرز) و دیگر ارکان نے کیا۔

اس موقع پر سفیر پاکستان نے قائداعظم کی شخصیت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم ایک زندہ قوم کی مثال پیش کر سکتے ہیں۔ تما م پاکستان دیار غیر میں ملک کے سفیر ہیں اور ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگی میں قائد کے افکار اور نظریات سے سبق سیکھیں تاکہ اقوام عالم میں ہمار ا مثبت پہلو اجاگر ہو سکے۔

سفیر پاکستان نے کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ کے انتظاما ت کو وزارت صحت کے اصولوں کے عین مطابق تسلی بخش قرار دیا۔ محترمہ تحریم الیاس نے کیمپ میں خواتین کی شمولیت کو حوصلہ افزاء قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ  کرنے والے افراد  کسی نہ کسی فرد کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

گرین ہینڈزانوائرنمنٹ ٹیم اور NCM انوسٹمنٹ کے نمائندگان کے نمائندگان کا کیمپ کا دورہ

گرین ہینڈزانوائرنمنٹ ٹیم کی صدر ڈاکٹر سامیۃ السعیدان نے کیمپ کا دورہ کیا۔ انھوں نے کیمپ میں شرکت  پر مسرت کا اظہار کیا اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے جذبہ خیر سگالی کا اظہار کیا۔ NCM انوسٹمنٹ نے بھی اپنے عملے کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔

کویت میں پاکستانی ڈاکٹررز اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کی بھرپور شرکت

کویت میں پاکستانی ڈاکٹررز اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کی بھرپور شرکت

پاکستانی کمیونٹی کے متعدد ارکان نے کیمپ کا دورہ کیا جن میں ڈاکٹر شجاع الدین، ثاقب آفتاب، عبید آرائیں،  رانا اعجاز،  میاں ارشد، زبیر شرفی، عرفان ناگرہ، پیر امجد حسین، شہزاد بٹ، سید صداقت علی،  ڈاکٹر جہانزیب عثمان، عقیل گوندل، اسامہ شاہد، محمد انعام، ایوب بھٹی، عاطف صدیقی، ریاض انجم، سید بابر پرنس، محمد عرفان عادل، مسز افشین، ندا مرزا، مسز صائمہ سکندر اور  شامل تھے، جنہوں نے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کو خوش آئند قرار دیا۔

بلڈ بنک کی جانب سے کیے گئے خصوصی اور پروفیشنل انتظامات پر پاک ڈونرز کی انتظامیہ بلڈ بنک کی ٹیم اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے انتھک محنت کے ساتھ کیمپ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

چیئرمین پاک ڈونرز محمد عارف بٹ اور سینیئر ایڈوائزر احسان الحق عنایت نے اپنے پیغامات میں ٹیم کو کامیاب کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی جنہوں کی شب وروز کی محنت سے کامیاب کیمپ انعقاد پذیر ہوا۔

Blood Donors during Blood Camp organized by Pak Donors at Adan Blood Bank Kuwait

کیمپ کے اختتام پر منتظمین نے بلڈ ڈونرز، اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے ٹیم کے ارکان اور والینٹیرز کا شکریہ ادا کیا۔ ٹیم کے ارکان میں اسامہ امتیاز کیمپ انچارج، یوسف شہباز، لیاقت بٹ، عدنان جاوید، محمد اسد، نوید اکبر، عبدالرحمن شہباز، امجد رانا، فیصل نذیر، وحید جابر، شیخ سلمان شاہد، عبداللہ اظہر، الطاف حسین، حسن عابد، فیصل جمیل، عثمان جاوید، مبشر خان، طارق، ناصر اقبال، عبدالشکور، اکبر، نعمان سعید، مزمل ملک، عابد نعیم، خلیل احمد، سلمان خان، عبدالصمد شہباز، عمران عارف، محمد عرفان شفیق اور افضل، لیڈیز ونگ ہیڈ شائستہ زاہد،  فائزہ صدیقی، ڈاکٹر بینا یوسف، آمنہ طارق، مس ماریہ، ملیحہ زاہد، مریم خلیل، خدیجہ خلیل، عائشہ طارق، فاطمہ طارق، بختاور طارق، زینب عباس اور مصباح خان شامل تھے۔

آخرمیں کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر رانا اعجاز سہیل اور چیئرمین پاک ڈونرز محمد عارف بٹ نے ٹیم انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کیمپ منتظمین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم منتظمین اور ڈونرز  دراصل ہمارے ہیرو ہیں، پاکستانی کمیونٹی کویت میں اپنا خاص مقام رکھتی ہے اور پاک ڈونرز ہمیشہ کی طرح کویت بلڈ بنک کی جانب سے خون کی قلت کی اپیل پر اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انتہائی کامیا ب کیمپ کا  انعقاد ٹیم کے ارکان کی شبانہ روز محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اسکے ساتھ ساتھ کویت بلڈ بنک کی انتظامیہ کا شکریہ، جن کی ٹیم نےانتھک محنت کی۔

پاک ڈونرز ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی عطیات خون کے حوالے سے دوسری کمیونٹیوں تک پیغام آگاہی پہنچاتا رہے گا۔

Tags: blood donation kuwaitKuwait blood bankPakistani Blood Donors Associationپاک ڈونرز
پچھلی پوسٹ

کویت پاکستان کی مدد سے کورونا کی دوسری ممکنہ لہر کا مقابلہ کرے گا

اگلی پوسٹ

پاکستان اور کویت کا باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار

متعلقہ پوسٹس

سرحد پر تقریباً17 ہزار افراد کی بائیو میٹرک تصدیق
کویت

سرحد پر تقریباً17 ہزار افراد کی بائیو میٹرک تصدیق

مئی 19, 2023
مسافر پریشان نہ ہوں! بائیو میٹرک اسکین صرف ڈیٹا بیس تیار کرنے کیلئے ہے
کویت

مسافر پریشان نہ ہوں! بائیو میٹرک اسکین صرف ڈیٹا بیس تیار کرنے کیلئے ہے

مئی 18, 2023
تھیلیسیمیا کے عالمی دن کی مناسبت سے کویت میں پاک ڈونرز کویت چیپٹر کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا
صحت

تھیلیسیمیا کے عالمی دن کی مناسبت سے کویت میں پاک ڈونرز کویت چیپٹر کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگرقومیتوں کے افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

مئی 18, 2023
پاک ڈونرز کویت چیپٹر کی جانب سے 20ویں عطیہ خون کے کیمپ کا انعقاد
کویت

پاک ڈونرز کویت چیپٹر کی جانب سے 20ویں عطیہ خون کے کیمپ کا انعقاد

جنوری 20, 2023
کویت ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر سے چرس برآمد
کویت

کویت ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر سے چرس برآمد

ستمبر 12, 2022
حولی اور خیطان میں غیر اعلانیہ سیکیورٹی مہم، رہائشی اور لیبر لاء کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد گرفتار
کویت

حولی اور خیطان میں غیر اعلانیہ سیکیورٹی مہم، رہائشی اور لیبر لاء کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد گرفتار

ستمبر 11, 2022
اگلی پوسٹ
پاکستان اور کویت کا باہمی  تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار

پاکستان اور کویت کا باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

کویت کی تازہ ترین خبریں ای میل میں حاصل کرنے کے لئے ابھی سبسکرائب کریں

ہم صرف اہم خبریں اور معلومات ہی آپ کو بھیجیں گے

Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C. Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C. Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C.
ADVERTISEMENT

مقبول ترین

  • کلونجی کو استعمال کرنے کا صحیح طریقہ

    کلونجی کھانے کا صحیح طریقہ اور فائدے

    125 shares
    Share 49 Tweet 31
  • لیش انت روہ باکستان، تم کیوں پاکستان گئے ؟

    47 shares
    Share 35 Tweet 5
  • ہاتھ خالی ہیں ترے شہر سے جاتے جاتے

    51 shares
    Share 23 Tweet 12
  • نئی نسل کے مجرم

    19 shares
    Share 8 Tweet 5
  • دل اداس رہتا ہے — (فرحت عباس شاہ)

    47 shares
    Share 19 Tweet 12
  • مجھ سے پہلے تجھے جس شخص نے چاہا اس نے

    40 shares
    Share 16 Tweet 10
  • 6 مہینے سے زائد عرصہ کویت سے باہر گزارنے والوں کے لیے اچھی خبر

    750 shares
    Share 468 Tweet 118

حالیہ پوسٹیں

  • المزینی ایکسچینج کمپنی کی جانب سے فروانیہ میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح
  • تربوز کی کہانی میم سین کی زبانی
  • لیموں پانی روزانہ کیوں پینا چاہئے

زمرے

  • اردو شاعری
  • انٹرٹینمنٹ
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پکوان
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • خلیجی خبریں
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • عالمی خبریں
  • فیشن و سٹائل
  • کاروبار
  • کھیل
  • کویت
  • لیگل کلنک
  • ویڈیوز

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.

  • صفحئہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • قوائد و ضوابط
  • اشتہارات
  • رابطہ کریں

Welcome Back!

Sign In with Facebook
Sign In with Google
OR

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے !!
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.