پاک ڈونرز کی جانب سے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کی مناسبت سے خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عطیہ خون کے کیمپ کا انعقاد العدان بلڈ بنک میں کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر قومیتوں کے افراد نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ کورونا وباء کے پیش نظر وزارت صحت کی جانب سے عائد کردہ قواعد و ضوابط کے تحت 150 افراد نے قائداعظم سے والہانہ محبت کے جذبے کے تحت خون کا عطیہ دینے کے لیے پیش کیا۔
اس کیمپ کا انعقاد پاکستانی بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن (پاک ڈونرز) نے اسلامک ایجوکیشن کمیٹی (یوتھ ونگ)، کویت سینٹرل بلڈ بنک اور سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے کیا تھا۔
پاکستانی بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن کا قیام 2011 میں عمل میں آیا تھا جو کہ اپنی نوعیت کی کویت میں پہلی تنظیم ہے جسکا مقصد عوام میں عطیہ خون کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ بوقت ضرورت خون کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تنظیم کے تحت ایک درجن سے زائد بار کیمپ کا انعقاد کیا جا چکا ہے جس میں ہزاروں افراد نے اپنے خون کے عطیات دیے ہیں علاوہ ازیں، روزمرہ خون کی ضرورت کے حساب سے تنظیم اپنا بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔
سفیرِ پاکستان سید سجاد حیدر اور تھرڈ سیکرٹری تحریم الیاس کی خصوصی شرکت
کویت میں سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان سید سجاد حیدر اور تھرڈ سیکرٹری تحریم الیاس نے خصوصی طور پر اس کیمپ میں شرکت کی اور تنظیم کی کارکردگی کو سراہا۔ کیمپ آمد پر سفیر پاکستان کا استقبال چیئرمین پاکستان بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن محمد عارف بٹ، ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان عرفان سعید (سینیئر ایڈوائزرز پاک ڈونرز)، نعمان اسلم گھمن (ہیڈ پاک ڈونرز، کویت چیپٹر)، مسز شائستہ زاہد(ہیڈ ویمن ونگ، پاک ڈونرز) و دیگر ارکان نے کیا۔
اس موقع پر سفیر پاکستان نے قائداعظم کی شخصیت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم ایک زندہ قوم کی مثال پیش کر سکتے ہیں۔ تما م پاکستان دیار غیر میں ملک کے سفیر ہیں اور ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگی میں قائد کے افکار اور نظریات سے سبق سیکھیں تاکہ اقوام عالم میں ہمار ا مثبت پہلو اجاگر ہو سکے۔
سفیر پاکستان نے کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ کے انتظاما ت کو وزارت صحت کے اصولوں کے عین مطابق تسلی بخش قرار دیا۔ محترمہ تحریم الیاس نے کیمپ میں خواتین کی شمولیت کو حوصلہ افزاء قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ کرنے والے افراد کسی نہ کسی فرد کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
گرین ہینڈزانوائرنمنٹ ٹیم اور NCM انوسٹمنٹ کے نمائندگان کے نمائندگان کا کیمپ کا دورہ
گرین ہینڈزانوائرنمنٹ ٹیم کی صدر ڈاکٹر سامیۃ السعیدان نے کیمپ کا دورہ کیا۔ انھوں نے کیمپ میں شرکت پر مسرت کا اظہار کیا اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے جذبہ خیر سگالی کا اظہار کیا۔ NCM انوسٹمنٹ نے بھی اپنے عملے کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔
کویت میں پاکستانی ڈاکٹررز اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کی بھرپور شرکت
پاکستانی کمیونٹی کے متعدد ارکان نے کیمپ کا دورہ کیا جن میں ڈاکٹر شجاع الدین، ثاقب آفتاب، عبید آرائیں، رانا اعجاز، میاں ارشد، زبیر شرفی، عرفان ناگرہ، پیر امجد حسین، شہزاد بٹ، سید صداقت علی، ڈاکٹر جہانزیب عثمان، عقیل گوندل، اسامہ شاہد، محمد انعام، ایوب بھٹی، عاطف صدیقی، ریاض انجم، سید بابر پرنس، محمد عرفان عادل، مسز افشین، ندا مرزا، مسز صائمہ سکندر اور شامل تھے، جنہوں نے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کو خوش آئند قرار دیا۔
بلڈ بنک کی جانب سے کیے گئے خصوصی اور پروفیشنل انتظامات پر پاک ڈونرز کی انتظامیہ بلڈ بنک کی ٹیم اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے انتھک محنت کے ساتھ کیمپ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
چیئرمین پاک ڈونرز محمد عارف بٹ اور سینیئر ایڈوائزر احسان الحق عنایت نے اپنے پیغامات میں ٹیم کو کامیاب کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی جنہوں کی شب وروز کی محنت سے کامیاب کیمپ انعقاد پذیر ہوا۔
کیمپ کے اختتام پر منتظمین نے بلڈ ڈونرز، اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے ٹیم کے ارکان اور والینٹیرز کا شکریہ ادا کیا۔ ٹیم کے ارکان میں اسامہ امتیاز کیمپ انچارج، یوسف شہباز، لیاقت بٹ، عدنان جاوید، محمد اسد، نوید اکبر، عبدالرحمن شہباز، امجد رانا، فیصل نذیر، وحید جابر، شیخ سلمان شاہد، عبداللہ اظہر، الطاف حسین، حسن عابد، فیصل جمیل، عثمان جاوید، مبشر خان، طارق، ناصر اقبال، عبدالشکور، اکبر، نعمان سعید، مزمل ملک، عابد نعیم، خلیل احمد، سلمان خان، عبدالصمد شہباز، عمران عارف، محمد عرفان شفیق اور افضل، لیڈیز ونگ ہیڈ شائستہ زاہد، فائزہ صدیقی، ڈاکٹر بینا یوسف، آمنہ طارق، مس ماریہ، ملیحہ زاہد، مریم خلیل، خدیجہ خلیل، عائشہ طارق، فاطمہ طارق، بختاور طارق، زینب عباس اور مصباح خان شامل تھے۔
آخرمیں کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر رانا اعجاز سہیل اور چیئرمین پاک ڈونرز محمد عارف بٹ نے ٹیم انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کیمپ منتظمین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم منتظمین اور ڈونرز دراصل ہمارے ہیرو ہیں، پاکستانی کمیونٹی کویت میں اپنا خاص مقام رکھتی ہے اور پاک ڈونرز ہمیشہ کی طرح کویت بلڈ بنک کی جانب سے خون کی قلت کی اپیل پر اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انتہائی کامیا ب کیمپ کا انعقاد ٹیم کے ارکان کی شبانہ روز محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اسکے ساتھ ساتھ کویت بلڈ بنک کی انتظامیہ کا شکریہ، جن کی ٹیم نےانتھک محنت کی۔
پاک ڈونرز ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی عطیات خون کے حوالے سے دوسری کمیونٹیوں تک پیغام آگاہی پہنچاتا رہے گا۔