کویت، 26 مئی 2017 (اردو کویت): کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک افواہ گردش کر رہی ہے کہ کویت حکومت نے غیر ملکی افراد کے لئے چھوٹ کا اعلان کیا ہے اور جن افراد کا اقامہ نہیں ہے اور وہ غیر قانونی طور پر کویت میں رہائش پزیر ہیں وہ بغیر کسی قانونی کاروائی کے کویت چھوڑ کر جاسکتے ہیں۔
یہ بالکل جھوٹی خبر ہے اور تاحال کویت حکومت نے سرکاری طور پر ایسا کوئی اعلان نہیں کیا
حقیقت یہ ہے کہ وزارتِ داخلہ کویت نے رمضان المبارک کے آغاز سے قبل 21 مئی 2017 کو خیر سگالی کے جذبے کے تحت پولیس کے ایسے اہلکاروں کے لئے معافی کا اعلان کیا تھا جو چھوٹے موٹے جرائم کے تحت قید ہیں۔ اس معافی کا غیرقانونی طور پر کویت میں مقیم غیر ملکی افراد کے لئے چھوٹ سے کوئی تعلق نہیں۔