کویت، 3 ستمبر 2016: فراونیہ پولیس نے جلیب شویخ میں ایک اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر 16 پاکستانیوں کو جوأ کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا اور جوأ کا ساز و سامان اور 800 دینار کی رقم برآمد کرلی۔ پولیس افسران نے مخبری ملنے کے بعد چھاپہ مارنے کے وارنٹ حاصل کئے اور تمام ملوث افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں کاروباری افراد،ٹھیکیدار اور ڈرائیور شامل ہیں۔ ملزمان کو مزید کاروائی اور ڈپورٹ کرنے کے لئے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے