• اشتہارات
  • رابطہ کریں
  • Login
Submit News
اتوار, 11 مئی ,2025
Urdu Kuwait
Advertisement
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
Urdu Kuwait
No Result
View All Result
صفحۂ أول کویت

پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیرِاہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

اردو کویت by اردو کویت
14, دسمبر , 2015
in کویت
26 0
0
PSA Blood Donation Camp 2015 - Kuwait
17
SHARES
218
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کویت کے طول و عرض سے لوگوں کی شرکت – 138 بلڈ ڈونرز نے خون کا عطیہ دیا۔

پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کو بلڈ ڈونیشن کیمپ کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں- اِس سے پاکستانی کمیونٹی کا کویت میں امیج مزید بہتر ہو گا۔ سفیر پاکستان محمد اسلم خان۔

ہم تمام بلڈ ڈونرز، اسپانسرز، کمیونٹی  پارٹنرز، سنٹرل بلڈ بنک کی انتظامیہ اور  PSAٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے تعاون کی وجہ سے بلڈ ڈونیشن کیمپ انتہائی کامیاب رہا۔ بانی و ڈائریکٹر جنرل  PSA محمد عرفان عادل

خون کا عطیہ کرنا ایک اِنسانی خدمت ہے۔ پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ صدر PSA مقبول احمد  نائب صدر محمد یونس شاہد۔

پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے تمام ٹیم ممبران اور معاون کامیاب بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔ سینئر ایڈوائزر PSA  محمد عرفان شفیق

بلڈ ڈونیشن ایک صدقہ جاریہ ہے۔PEFK آئندہ بھی اپنے بھر پور تعاون کو جاری رکھیں گے۔ سینئرنائب صدر PEFKمحمد نواز

خواتین کی بلڈ ڈونیشن کیمپ میں شرکت انتہائی خوش آئند اور حوصلہ افزاء ہے۔ ڈاکٹر عطیہ انجم، نادیہ محمد

PSA Blood Donation Camp 2015 - Kuwait - 01

پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت ایک معروف اور فعال تنظیم ہے جو کویت میں کھیلوں اورصحتمندانہ سرگرمیوں کے انعقاد میں اپنا ایک خاص مقام رکھتی ہے- پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی بنیاد محمد عرفان عادل نے14  اگست، 2013کو رکھی۔اور گزشتہ ٢ سالوں میں اس تنظیم نے کرکٹ، ٹیبل ٹینس، والی بال کے کئی ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جس میں سینئر ممبران علی رضا، محمد عرفان شفیق، نوید بٹ ، مقبول احمد ، یونس شاہد اور دیگر ساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتےہوے پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت نے مورخہ4 دسمبر،2015 بروز جمعہ مبارک کو بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جس میں کویت کے طول و عرض سے ہر کمیونٹئ کے لوگوں نے شرکت کی۔ PSA  کے اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں138 بلڈ ڈونرز نے خون کا عطیہ دیا۔ اس میں پاکستانی، کویتی، مصری، بنگلادیش، بھارت،فلپائن اور نیپال کےباشندےشامل تھے۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان محمد اسلم خان تھے- اَنھوں نے سنٹرل  بلڈ بنک میں ہونے والے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا وزٹ کیا اور ہر ایک مرحلے پر کیمپ کی سرگرمیوں کے حوالے سے معلومات لیں- اَنھوں نے کہا کہ میں پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کو بلڈ ڈونیشن کیمپ کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ اس سے پاکستانی کمیونٹی کا کویت میں امیج مزید بہتر ہو گا- اَنھوں نے کیمپ میں آنے والے تمام ڈونرز کیلے انتہائی جدید اور خودکار رجسٹریشن کے نظام کی بھی تعریف کی جس سے شناختی کارڈ کی تصویر کے ذریعے رجسٹریشن کے تمام مطلوبہ کوائف حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ اَنھوں نے مزیدکہا کہ مجھے خوشی ہے کہ یہ کیمپ انتہائی منظم اور احسن طریقے سے انعقاد پزیر ہوا ہے اور اس سے پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی انتظامی صلاحیتوں کا اندازہ ہوتا ہے ۔ اَنھوں نے خواتین کے شعبئہ کا بھی وزٹ کیا جسکی انچارج ڈاکٹر عطیہ انجم اور نادیہ محمد تھیں جبکہ رجسٹریشن کے نظام کو بشریٰ وقاص نے انتہائی احسن طریقے سے انجام دیا۔ سفیر پاکستان نے کیمپ میں خواتین کی شرکت پر مسرت کا اظہار کیا اور ڈاکٹر عطیہ انجم ، نادیہ محمد، بشریٰ وقاص اورانکی ٹیم کے کام کو سراہا ۔ اَنھوں نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان آئندہ بھی اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتا ہے ۔

پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیرِاہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد 1
پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیرِاہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد 2
پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیرِاہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد 3

پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیرِاہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد 4
پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیرِاہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد 5
پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیرِاہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد 6

پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیرِاہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد 7
پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیرِاہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد 8
پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیرِاہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد 9

پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت بانی و ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان عادل نے اس موقع پر کہا کہ ہم سفیر پاکستان اور سفارت خانہ پاکستان کے مشکور ہیں جنھوں نے جنہوں نےہماری حوصلہ افزائی کی ۔ اَنھوں نے مزیدکہا کہ ہم تمام بلڈ ڈونرز ، جو کہ ہمارے اصل ہیرو ہیں، انکا اسپانسرز، کمیونٹی پارٹنرز، بلڈ بنک کی انتظامیہ، PSA کی تمام ٹیم اور معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے تعاون سے بلڈ ڈونیشن کیمپ انتہائی کامیاب رہا ۔ انھوں نے تمام اسپانسرز، جن میں المنصوریہ کمپنی کے جنرل مینجر شمشاد خان تنولی، الشائع پرنٹنگ پریس کے اونر رمضان بھٹی، یو ایس ٹیکس کے جنرل مینجر آصف جمال، اشرف گروپ آف کمپنیز کے جنرل مینجرز امجد اشرف اور ساجد اشرف، Xenonکمپنی کے اونر محمد الفیصل، جوسڈ کمپنی کے اونر حمد اورIKEA کمپنی کا شکریہ ادا کیا۔ جنھوں نے اس بلڈ ڈونیشن کیمپ کو اسپانسر کیا۔

پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے صدر مقبول احمد  اور نائب صدر محمد یونس شاہد نے کہا کہ خون کا عطیہ کرنا ایک عظیم اِنسانی خدمت ہے اور پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ سینئر ایڈوائزر  محمد عرفان شفیق نےاپنے بیان میں کہا کہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد اِنتہائی احسن قدم ہے اور اِنتہائی منظم انداز میں کیمپ کے انعقاد پر میں پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی تمام ٹیم اور ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

PSA بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انتظامی امور میں پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی ٹیم نے کلیدی کردار ادا کیا۔ PEFK کے سینئرنائب صدر نے کہا کہ ہمارا فورم آئندہ بھی اپنے ہر قسم کے تعاون کو جاری رکھےگا۔

شعبه خواتین کی انچارج ڈاکٹر عطیہ انجم، نادیہ محمد نے کہا کہ خواتین کی بلڈ ڈونیشن میں شرکت اور خون کا عطیہ کرنا ایک اِنتہائی خوش آئند اور حوصلہ افزاء ہے۔ انھوں نے انٹرنیشنل سکول آف پاکستان کی اساتذہ کی بھی تعریف کی اور کیمپ کے انعقاد میں تعاون پر تمام خواتین ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان قرأت و نعت کونسل براے خواتین کویت کی صدر محترمہ روبیلہ غزل نے بھی خصوصی طور پر کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کو سراہا۔ ڈاکٹر ہدیٰ  شمس، انعم حفیظ، مریم خلیل اور انٹرنیشنل سکول آف پاکستان کی اساتذہ، جن میں آمنہ طارق، فریحہ عتیق، سونیا ذوالفقار اور سمیرہ نعیم نے، اپنی خدمات کو انجام دیا۔

پاکستانی کمیونٹی  کی نمایاں شخصیات نے کیمپ کا دورہ کیا جن میں اوپیک ممبر حافظ شبیر، پاکستان بزنس کونسل کے صدر محمد عارف بٹ، فرینڈز ویلفئر ٹرسٹ کے چیئرمین نور محمد،  ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹرشجاع الدین، المنصوریہ کمپنی کے جنرل مینجر اور کیمپ کو-اسپانسر شمشاد خان تنولی ، ھلا پاکستان کے صدر نوید شہزاد، سجاد نوید، خالد قمر، کےپی وائئ ایس کے بانی نعیم جان شامل تھے۔ میڈیا سے عبدالشکور نواے وقت، عابد ملک اور خالد نور (پاک میڈیا)، محمد عرفان شفیق (Q8Info)، محمد عرفان عادل اور محمد ریاض (پاکستان اپ ٹو ڈیٹ)، شریف حدیثوی (آغاز)، عاطف صدیقی (پاکستانیز ان کویت) اور شاہد (ووپ میڈیا) کے علاوہ کویت ٹیلیویژن نے بھی اس کیمپ کی خصوصی کوریج کی۔جس پر صدر PSA مقبول احمد اور نائب صدر محمد یونس شاہد نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے عثمان چوہدری) کویت اپ ٹو ڈیٹ (کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنھوں نے سوشل میڈیا پر اس کیمپ کو خصوصی کوریج دی۔

محمد عرفان عادل نے پاکستانیز ان کویت کے بانی عاطف صدیقی کے تعاون اور کوریج پر شکریہ ادا کیا اور کویت ٹیلیویژن کی خصوصی کوریج پر انکی خدمات کو سراہا۔

PSA کی انتظامیہ نے بلڈ بنک کا بھی شکریہ ادا اور ان کے تعاون کی تعریف کی۔ PSA کی انتظامیہ جن میں محمد عرفان عادل، مقبول احمد، محمد یونس شاہد ، PSA کے سابق صدر علی رضا، محمد عرفان شفیق، ساجد حسن، وسیم باجوہ،فرزان طارق،یوسف نقوی،یاسین سامی،صہیب فوزی، ساجد محمود کے علاوہPEFK کی ٹیم سے محمد نواز، ڈاکٹر عطیہ انجم، نادیہ محمد، بشریٰ وقاص، ڈاکٹر تنویر احمد، وقاص احمد، عقیل خان، محمد ریاض، محمد عمران خان نے شبانہ روز محنت کر کے اس کیمپ کو کامیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔اِس طرح انسانی خدمت کے تناظر میں ایک خوبصورت اور اِنتہائی منظم بلڈ ڈونیشن کیمپ اپنے اختتام کو پہنچا۔ پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی انتظامیہ اور ارکان بلا شبہ اِس کارخیر کو انجام دینے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Tags: blood donation kuwaitpsa kuwait
پچھلی پوسٹ

سیکیورٹی اداروں کی کامیاب کاروائی،مسلح شخص کےمزموم ارادے ناکام، سکول محفوظ

اگلی پوسٹ

عوام کے لئے خوشخبری: باربی کیو کے لئےجگہیں متعین کرنے کا فیصلہ

متعلقہ پوسٹس

سرحد پر تقریباً17 ہزار افراد کی بائیو میٹرک تصدیق
کویت

سرحد پر تقریباً17 ہزار افراد کی بائیو میٹرک تصدیق

مئی 19, 2023
مسافر پریشان نہ ہوں! بائیو میٹرک اسکین صرف ڈیٹا بیس تیار کرنے کیلئے ہے
کویت

مسافر پریشان نہ ہوں! بائیو میٹرک اسکین صرف ڈیٹا بیس تیار کرنے کیلئے ہے

مئی 18, 2023
تھیلیسیمیا کے عالمی دن کی مناسبت سے کویت میں پاک ڈونرز کویت چیپٹر کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا
صحت

تھیلیسیمیا کے عالمی دن کی مناسبت سے کویت میں پاک ڈونرز کویت چیپٹر کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگرقومیتوں کے افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

مئی 18, 2023
پاک ڈونرز کویت چیپٹر کی جانب سے 20ویں عطیہ خون کے کیمپ کا انعقاد
کویت

پاک ڈونرز کویت چیپٹر کی جانب سے 20ویں عطیہ خون کے کیمپ کا انعقاد

جنوری 20, 2023
کویت ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر سے چرس برآمد
کویت

کویت ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر سے چرس برآمد

ستمبر 12, 2022
حولی اور خیطان میں غیر اعلانیہ سیکیورٹی مہم، رہائشی اور لیبر لاء کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد گرفتار
کویت

حولی اور خیطان میں غیر اعلانیہ سیکیورٹی مہم، رہائشی اور لیبر لاء کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد گرفتار

ستمبر 11, 2022
اگلی پوسٹ
Public BBQ Places in Kuwait

عوام کے لئے خوشخبری: باربی کیو کے لئےجگہیں متعین کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

کویت کی تازہ ترین خبریں ای میل میں حاصل کرنے کے لئے ابھی سبسکرائب کریں

ہم صرف اہم خبریں اور معلومات ہی آپ کو بھیجیں گے

Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C. Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C. Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C.
ADVERTISEMENT

مقبول ترین

  • کلونجی کو استعمال کرنے کا صحیح طریقہ

    کلونجی کھانے کا صحیح طریقہ اور فائدے

    125 shares
    Share 49 Tweet 31
  • لیش انت روہ باکستان، تم کیوں پاکستان گئے ؟

    47 shares
    Share 35 Tweet 5
  • ہاتھ خالی ہیں ترے شہر سے جاتے جاتے

    51 shares
    Share 23 Tweet 12
  • نئی نسل کے مجرم

    19 shares
    Share 8 Tweet 5
  • دل اداس رہتا ہے — (فرحت عباس شاہ)

    47 shares
    Share 19 Tweet 12
  • مجھ سے پہلے تجھے جس شخص نے چاہا اس نے

    40 shares
    Share 16 Tweet 10
  • 6 مہینے سے زائد عرصہ کویت سے باہر گزارنے والوں کے لیے اچھی خبر

    750 shares
    Share 468 Tweet 118

حالیہ پوسٹیں

  • المزینی ایکسچینج کمپنی کی جانب سے فروانیہ میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح
  • تربوز کی کہانی میم سین کی زبانی
  • لیموں پانی روزانہ کیوں پینا چاہئے

زمرے

  • اردو شاعری
  • انٹرٹینمنٹ
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پکوان
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • خلیجی خبریں
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • عالمی خبریں
  • فیشن و سٹائل
  • کاروبار
  • کھیل
  • کویت
  • لیگل کلنک
  • ویڈیوز

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.

  • صفحئہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • قوائد و ضوابط
  • اشتہارات
  • رابطہ کریں

Welcome Back!

Sign In with Facebook
Sign In with Google
OR

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے !!
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.