کویت- 6جون 2015:کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کاروائی سے حفاظت کے لیئے کویت کی تمام سنی، شیعہ مساجد کے داخلی اور خارجی راستوں پرپٹرولنگ پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ سعودی عرب میں ہونےوالےبمب دھماکوں کے بعد کسی بھی ممکنہ کاروائی کے تدارک اور شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ کل جمعہ کی نماز کے لیئےکویت کے مختلف علاقوں میں مساجد کی حفاظت کی غرض سےپولیس کے پٹرولنگ دستے روانہ کیے گئے۔
وزارت داخلیہ کےسربراہ برائے پبلک ریلیشنز اور اخلاقی رہنمائی، بریگیڈیئر جنرل عادل الہشہش نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام مذہبی مقامات ان کی ذمہ داری ہیں اور وزات داخلیہ کسی بھی حملہ سے بچائو کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے عوام پہ زور دیا کہ وہ عبادت گزاروں کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کےلئے اپنے اردگرد کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں متعلقہ سیکیورٹی حکام کو اطلاع دیں۔
رپورٹ: فاطن عمر – کویت ٹائمز