پانامہ کا باکسر ناک آؤٹ، پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی

پانامہ کا باکسر ناک آؤٹ، پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی 1

پاناما سٹی : مایہ ناز پاکستانی باکسر محمد وسیم نے پاناما کے باکسر کو انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ ہرا کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پاناماکے دارالحکومت پاناما سٹی میں محمد وسیم اور ایوان ارجوس کے درمیان ہونے والی انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ میں پاکستانی باکسر نے پاناما کے حریف کو تیسرے راﺅنڈ میں ناک آوٹ کرتے ہوئے مقابلہ جیت لیا ۔اس شاندار کامیابی کے بعد محمدوسیم کی ڈبلیو بی سی رینکنگ مزید بہتری پیدا ہو گئی ہے اور وہ پہلے نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں ۔محمد وسیم دسمبر میں ورلڈ چیمپین شپ کا مقابلہ لڑیں گے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے محمد وسیم دو بار ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں ۔

Exit mobile version