قائد الیون نے اقبال الیون کو شکست دے کر یومِ پاکستان کپ جیت لیا

قائد الیون نے اقبال الیون کو شکست دے کر یومِ پاکستان کپ جیت لیا 1

کویت، 25 مارچ 2017 (اردو کویت، رپورٹ: محمد نعیم جان) پاکستان سپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام، پاکستان بزنس کونسل، پاکستان بزنس سنٹر اور الحافظ کمپنی کے تعاون سے دوحہ کرکٹ گراؤنڈ کویت میں قائد الیون اور اقبال الیون کے درمیان یوم ِ پاکستان کرکٹ کپ کا انعقاد کیا گیا۔ میچ کا انعقاد کویت پاکستان یوتھ سوسائٹی،کویت پاکستان بلڈ ڈونرز اور دی سمارٹ گرینز کی مشترکہ کاوش تھی۔قائد الیون نے اقبال الیون کو شکست دے کر یہ میچ اپنے نام کرلیا۔ ہشام مرزا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Exit mobile version