لالہ تم گریٹ ہو ۔ آفریدی کو خراج ِعقیدت

لالہ تم گریٹ ہو ۔ آفریدی کو خراج ِعقیدت 1

خوش شکل، خوش قسمت، خوش اندام، شاہد خان آفریدی

کرکٹ کی ہئیت بدل دینے والا عظیم کھلاڑی، گراؤنڈ میں بیٹنگ کرنے آئے تو شائقین کرکٹ اور کمنٹیٹرز کو دوسرے اینڈ پر کھڑا کھلاڑی اور مقابل ٹیم ہی بھول جائے،بے مثال کرزما، بے مثال انسان، پاکستانی عوام میں ہر بہن کا بھائی، ہر ماں کا بیٹا، سب سے ذیادہ دعائیں پانے والا اور سب سے ذیادہ گالیاں کھانے والا، پاکستان بھر کا لاڈلا کھلاڑی، پاکستانی عوام کے رویوں کا حقیقی عکاس، محب وطن، جوشیلا، حساس، لیکن غصیلا، اس کے تو 2013 والے وہ دو چھکے ہی باقی کھلاڑیوں کے پورے کیریئر پر بھاری ہیں جو ایشیا کپ میں بھارت کو مارے،اصلاً بالر، لیکن آج کے دن بیس سال پہلے اپنے پہلے ہی میچ میں 37 گیندوں سے سینچری کرنے والا وہ بیٹس مین جو دنیا کو کرکٹ میں ٹی ٹونٹی جیسی فارم متعارف کروانے کی وجہ بنا، آج شاہد خان آفریدی کا ڈیبو ہوا تھا 1996 میں، ہمیں اپنے ہیروز کی قدر کرنی ہوگی، تا کہ مزید ہیروز پیدا ہوں۔۔۔۔۔۔۔لالہ تم گریٹ ہو۔

تحریر: ثمینہ ریاض (مینی مینا)

Exit mobile version