کویت کرکٹ ٹیم آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ (ایشیا زون) کھیلنے ملائیشیا پہنچ گئی

Kuwait national U 19 cricket team

کویت سٹی، 25 ستمبر 2016: کویت کی 18 رکنی  انڈر 19 قومی ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا ایشیا زون کا ڈویژن 2 کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے ملائیشیا پہنچ گئی ہے جہاں ان کا مقابلہ ایشیا زون کی بہترین ٹیموں سے ہوگا۔ملائیشین کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ایشیا ریجن  کوالیفائنگ راؤنڈ 26 ستمبر 2016 سے شروع ہو رہا ہے جو 6 اکتوبر 2016 تک جاری رہے گا۔ کویت کرکٹ کی نوجوان ٹیم ارجنا اماراٹنگا کے زیر تربیت 3 ماہ سے اس ٹورنامنٹ کی تیاری کررہی تھی اور ٹیم میں قدرتی صلاحیتوں سے مالا مال کھلاڑی اپنے جوھر دکھانے کے لئے  بیتاب ہیں کویت کرکٹ کے ترجمان کے مطابق تمام کھلاڑیوں کو ان کی گزشتہ وحالیہ کارکردگی  اور میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیا ہے اور تمام کھلاڑی  بڑی ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

18 رکنی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے نام درج ذیل ہیں

مشتاق احمد، نعمان صدیق، ورن بھوسر، احمد خالد، عبدالحسیب، منجوت سنگھ، عبدالصادق، حمود امان اللہ، نواف احمد، شو گووند دھیما، محمد سیف، انس اشفاق، گوکل سنیل کمار، گووند سنیل کمار،  اخیل سجیو نائیر، حنان جاوید ماہادک، محمد احتشام، طلحہ منیر

Exit mobile version