• اشتہارات
  • رابطہ کریں
  • Login
Submit News
جمعہ, 9 مئی ,2025
Urdu Kuwait
Advertisement
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
Urdu Kuwait
No Result
View All Result
صفحۂ أول خصوصی فیچرز

جیوے پاکستان ۔ 14 اگست پاکستان کا منظر

اردو کویت by اردو کویت
13, اگست , 2015
in خصوصی فیچرز
28 0
1
19
SHARES
234
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہر طرف سبز  ہلالی پرچم دیکھائی دے رہے ھیں کوئی گلی کوئی محلہ ایسا نہیں جہاں پاکستانی پرچم نہ دیکھائی دیتا ہو گھروں  بازاروں اور دکانوں میں دلفریب  برقی قمقمے  لگے  ہیں   جو عموماََ رات کی تاریکی میں مناظر کو اوردلکش بناتے  ہیں ہر دکان ہر گھر میں قومی ترانے، ملی نغمے بجا  بجا  کے جذبہ حب الوطنی کا اظھار کیا جا رہا ہے ٹیلی ویژن  پر  پاکستان کے معرض وجود میں آنے  کے مناظر دکھاۓ جا رہے ھیں اور بتایا جا رہا ہے کے ہمارا پیارا وطن پاکستان کتنی قربانیوں اور جدوجہد  کے بعد وجود میں آیا.

حکومت کی طرف سے عام تعطیل کی وجہ سے گھر کے سربراہان کی اکثریت اپنے گھروں میں ٹی وی کے   سامنے براجمان ١٤ اگست کی  خصوصی نشریات سے لطف اندوز ھو رہے ہیں اور بیگمات مزیدار چٹ پٹے پکوان تیار کرنے میں مصروف ہیں ، بچے اپنے اپنے کمروں میں جھنڈیاں لگانے میں مصروف اور کچھ اپنے چہروں پر جشن آزادی مبارک اور جھنڈے پینٹ کروا کر گلی محلوں میں  دیوانہ وار پاکستان زندباد اور جیوے پاکستان کے نعرے لگا کر حب الوطنی کا اظھار کر رہے ہیں ، وہیں چند منچلے نوجوان  ہیر کٹنگ کی دکانوں پر  اپنے بالوں کی حجامت (واجبی قربانی ) کروا کر پاکستانی جھنڈے کے ڈیزائن بنوا رہے ھیں یہ وہ نوجوان ھیں جو عام دنوں میں اگر کوئی بال کٹوانے کا کہہ دے تو اسے واجب القتل سمجتھے ھیں کیوں کے بال انسان کی خوبصورتی میں نہایت اہم  کردارادا کرتےھیں اورکوئی بھی نوجوان یہ خوبصورتی کھونا نہیں چاہتا، لیکن جذبہ حب الوطنی سےسرشار یہ نوجوان١٤ اگست کو اپنے بالوں  کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتے  آخر کیوں نہ کریں؟

اگر گورنمنٹ ( جو تقریبا ہر شعبے میں خسارے میں ہے)   اپنے سارے مفادات کو قربان کر کے ١٤ اگست کی چھٹی دے سکتی ہے، تعلیمی ادارے ( جو عموما آج کل  تعلیم کے نام پر بزنس کرتے ہیں) بچوں کی تعلیم کو  ١٤ اگست پر قربان کر کےچھٹی دےسکتے ہیں اور مولانا حضرات اپنے قیمتی وقت(  مطلب  وہ وقت جو شیعہ سنی وہابی بریلوی سلفی دیوبندی حضرات اپنے اپنے مسلک کو صحیح ثابت کرنے میں مناظرے کرنے اور فتوے دینے میں گزارتے ہیں)  قربان کر کے پاکستان کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے خصوصی طور پر دعاؤں کا اہتمام کر سکتے ھیں، سیاست دان حضرات اپنا قیمتی وقت  قربان کر کےپاکستان کی ترقی کے بلندوبانگ دعوے اور وعدے کرسکتے ھیں(جو صرف  دعوے اور وعدے ہی  رهتے ھیں) کچھ (ناٹ آل ) ٹی وی چینلز ترکی اور انڈین ڈرامے اور انڈین فلمز اور پروگرام  قربان کر کے  اگر ١٤ اگست کو  قومی ترانے  ملی نغمے اور  پاکستان آرمی کی پریڈ دکھا سکتے ھیں(مجبوری کے تحت  اپنی پاکستانیت ثابت کرنے کے لئے) تو پھر بالوں کی قربانی تو معمولی بات ہے. ان قربانیوں کے سامنے جو قربانیاں پاکستان بناتے وقت دی گئی تھی ان گنت قربانیاں ( جیوے پاکستان)

(دن١٤ اگست کویت کا منظر)

اسی دن وطن سے میلوں دور کویت میں نعیم معمول کے مطابق الارم کی آواز سن کر ٹھیک ٧ بجے اٹھ گیا تھا کیوں کےوہ  ڈیوٹی سے تاخیر کا بلکل  متحمل  نہیں ہو سکتا تھا آفیسرز کی ڈانٹ کی وجہ یا تنخواہ کی کٹوتی  سے نہیں ،بلکہ  یہ نعیم   کی وہ عادت تھی جس کی وجہ سے وہ پچھلے ٥ سال سے وہ اپنے آفس میں ایک نمایاں امتیاز رکھتا تھا اور ہمیشہ ٹائم کی پابندی کرنے کی وجہ  سے آفیسرز بھی اسے پسند کرتے تھے اورعزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے  ایک اجنبی ملک میں یہ بات نعیم کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں تھی اور اسکے لئے یہ اعزاز  کے ساتھ ساتھ   مجبوری بھی تھی  کیونکے کویت  میں ایک اچھی نوکری ملنا  ہمیشہ سے مشکل کام رہا  ہے(جیسا ہم سب جانتے ہیں) اسلئے ہمیشہ ڈیوٹی سے  ١ گھنٹہ پہلے ہی بیدار ہونا اس کا معمول بن چکا تھا  غسل سے فارغ ہو کر کچن میں چاۓ بناتے ہووے (اچانک فون پر میسج کی گھنٹی )

(میسج ریڈنگ)

"جشن آزادی مبارک”

"پاکستان زندہ باد”

١٩٤٧ میں آج کے دن ہم ایک آزاد قوم قرار دیے گئے اپنے آباؤ اجداد کی بیشمار قربانیوں کے نتیجے میں ہمیں یہ انعام ملا کے ہم اپنے آپ کو ایک آزاد قوم کہہ سکیں

(جیوے پاکستان)

یہ میسج نعیم کے چھوٹے بھائی نے پاکستان سے کیا تھا  ( نعیم ڈیوٹی کے لئے گھر سے نکلتے سوچتے ہوۓ)   میسج کی عبارت کا وہ حصہ  (بیشمار قربانیاں ) کیا یہ قربانیاں صرف ١٩٤٧ تک ہی محدود تھیں؟  نعیم اپنی ٥ سالہ زندگی پر نظر ڈالتے ہوۓ جہاں صرف قربانیاں ہی قربانیاں نظر آ رہی تھیں، جہاں تک اسے یاد تھا ان قربانیوں کی شروعات اس وقت ہوئی  جب  پاکستان میں انتھک کوششوں سے کوئی بھی جاب حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد پردیس میں قسمت آزمائی  کا ارادہ کیا  تو بس اس کے بعد  جیسے قربانیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا.

ویزہ خریدنے کے لئے آبائی زمین کی قربانی ٹکٹ خریدنے کے لئے امی جان کے زیورات کی قربانی میڈیکل کروانے کے لئے ابو کی  ریٹائرمنٹ فنڈ کی قربانی اورصرف  یہیں تک  نہیں اپنے ماں باپ بہن بھائی رشتے داروں بیوی بچوں کےپیار  محبت کی قربانی ماں کے ہاتھوں کے بنے کھانے اور دھلے کپڑوں کی قربانی، اور تو اور خاندانی خوشی غمی کے لمحات میں  تو اپنی جگہ رمضان عید شبرات جیسے تہوار گھر والوں سے دور منانے کی قربانی اپنے گھر والوں کی ضروریات کے لئے اپنی چھوٹی چھوٹی خواہشوں کی قربانی…………

(سوال) وہ یہ سب کس کے لئے کر رہا تھا کیا اس کی یہ قربانیاں پاکستان کے لئے نہیں کیا وہ ایک حب الوطن پاکستانی کہلانے کا حقدار نہیں؟ کیا وہ ایک پاکستانی ہونے کی قیمت چکا رہا ہے؟ اور نعیم چلتے چلتے گذشتہ دنوں کی سرخیاں یاد کرتے ہوۓ بیرون ملک پاکستانیوں پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نۓ ٹیکس کا نفاذ(ایک اور قربانی) بیرون ملک پاکستانیوں  کی کالز پر ٹیکس کا نفاذ (ایک اور قربانی) اور مستقبل میں مزید ٹیکس لگاے جانے کا امکان جس میں زر مبادلہ پر ٹیکسز کی سمری  قابل  غور.

(فلاں سیاست داں) کروڑوں کے اثاثے ہونے کے باوجود صرف ٥٠٠٠ روپے  ٹیکس ،   وزیراعظم حکومتی اخراجات پر اپنے اہل وعیال کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہونے پر عدالت میں کی گئی درخواست مسترد عدالت کے مطابق سرکاری مراعات دینا حکومتی پالیسی کا حصہ ہیں عدالت اس میں مداخلت نہیں کر سکتی ، اور وہ  نام نہاد سیاست داں ١٤ اگست کو اپنی خدمات اور قربانیوں کا ذکر(جو اصل میں عوام کی خدمات اور قربانیاں ہیں) کرتے ہوۓ

سارا کریڈٹ اپنے نام کرتے ہوۓ بیرون ملک پاکستانیوں کی پریشانیوں سے لاعلم پاکستان زندہ باد جیوےپاکستان کےنعرے لگاتے ہوۓ.

اورنعیم جیسے لاکھوں کروڑوں لوگ جن کی تمام زندگی ہی قربانیاں دیتے گزری ہے اورشاید مرتےدم تک یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے کیا ان  کی یہ قربانیاں کسی کو نظرنہیں آتیں ؟

اور اگر آتی ہیں تو بیرون ملک پاکستانیوں پر ٹیکسز کا نفاذ کیوں؟ اور اگر  نام نہاد سیاست داں عوام کے ٹیکسز سے سرکاری مراعات حاصل کرسکتے ہیں تو کیا نعیم جیسے کروڑوں بیرون ملک پاکستانی جو صحیح معنوں میں پاکستان کی خدمت کر  رہے ہیں  ٹیکس فری نہیں کیے جا سکتے ؟ (سوال حکومت پاکستان سے)

کیا نعیم جیسے لوگ پاکستان کی بےلوث خدمت نہیں کر رہے؟

نعیم یہ سب سوچتے ہوۓ سنہرے مستقبل کی امید  آنکھوں میں لئے اپنے آفس کے راستے پر رواں دواں دل ہی دل میں نعرہ لگاتے ہوۓ

جیوے پاکستان

جو دیکھتا ہوں وہ ہی بولنے کا عادی ہوں

میں اپنے شہرکا سب سے بڑا فسادی ہوں (جون ایلیا)

فیصلہ پاکستانی عوام پر

تحریر: (رضوان بھٹی)      

پچھلی پوسٹ

یار سنا ہے فیملی ویزے کھل گئے ہیں؟

اگلی پوسٹ

دور حاضر کا شکست خوردہ شیطان بمع اہل و عیال

متعلقہ پوسٹس

بچوں میں کتابیں پڑھنے کے رجحان میں کمی
خصوصی فیچرز

بچوں میں کتابیں پڑھنے کے رجحان میں کمی

اگست 15, 2020
گھر گاؤں کا واحد پَکا گھر
خصوصی فیچرز

گاؤں کا واحد پَکا گھر، دادی اَماں اور شہر کی بہو

اگست 10, 2020
کورونا۔ 112۔ voice of voiceless۔ جاوید احمد
خصوصی فیچرز

کورونا۔ 112۔ voice of voiceless۔ جاوید احمد

اپریل 22, 2020
کورونا اور کویت میں سارک ممالک کے محنت کش۔۔ جاوید احمد
خصوصی فیچرز

کورونا اور کویت میں سارک ممالک کے محنت کش۔۔ جاوید احمد

اپریل 18, 2020
میں کون ہوں؟ — ڈاکٹر مبشر سلیم
خصوصی فیچرز

سرگوشیاں ۔ ڈاکٹر مبشر سلیم

اپریل 15, 2020
ملاں پور کا سائیں ۔ کتاب پر تبصرہ از قلم ڈاکٹر مبشر سلیم
خصوصی فیچرز

ملاں پور کا سائیں ۔ کتاب پر تبصرہ از قلم ڈاکٹر مبشر سلیم

اپریل 15, 2020
اگلی پوسٹ
دور حاضر کا شکست خوردہ شیطان بمع اہل  و عیال

دور حاضر کا شکست خوردہ شیطان بمع اہل و عیال

Comments 1

  1. Duaa Meer says:
    10 سال قبل

    Nice Effort…

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

کویت کی تازہ ترین خبریں ای میل میں حاصل کرنے کے لئے ابھی سبسکرائب کریں

ہم صرف اہم خبریں اور معلومات ہی آپ کو بھیجیں گے

Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C. Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C. Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C.
ADVERTISEMENT

مقبول ترین

  • کلونجی کو استعمال کرنے کا صحیح طریقہ

    کلونجی کھانے کا صحیح طریقہ اور فائدے

    125 shares
    Share 49 Tweet 31
  • لیش انت روہ باکستان، تم کیوں پاکستان گئے ؟

    47 shares
    Share 35 Tweet 5
  • ہاتھ خالی ہیں ترے شہر سے جاتے جاتے

    51 shares
    Share 23 Tweet 12
  • نئی نسل کے مجرم

    19 shares
    Share 8 Tweet 5
  • دل اداس رہتا ہے — (فرحت عباس شاہ)

    47 shares
    Share 19 Tweet 12
  • مجھ سے پہلے تجھے جس شخص نے چاہا اس نے

    40 shares
    Share 16 Tweet 10
  • 6 مہینے سے زائد عرصہ کویت سے باہر گزارنے والوں کے لیے اچھی خبر

    750 shares
    Share 468 Tweet 118

حالیہ پوسٹیں

  • المزینی ایکسچینج کمپنی کی جانب سے فروانیہ میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح
  • تربوز کی کہانی میم سین کی زبانی
  • لیموں پانی روزانہ کیوں پینا چاہئے

زمرے

  • اردو شاعری
  • انٹرٹینمنٹ
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پکوان
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • خلیجی خبریں
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • عالمی خبریں
  • فیشن و سٹائل
  • کاروبار
  • کھیل
  • کویت
  • لیگل کلنک
  • ویڈیوز

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.

  • صفحئہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • قوائد و ضوابط
  • اشتہارات
  • رابطہ کریں

Welcome Back!

Sign In with Facebook
Sign In with Google
OR

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے !!
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.