• اشتہارات
  • رابطہ کریں
  • Login
Submit News
اتوار, 11 مئی ,2025
Urdu Kuwait
Advertisement
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
Urdu Kuwait
No Result
View All Result
صفحۂ أول پاکستان

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہوداحمد خاں کی زیر صدارت گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے سنڈیکیٹ کا اجلاس

Sajjad Naveed by Sajjad Naveed
07, جون , 2015
in پاکستان
22 0
0
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہوداحمد خاں کی زیر صدارت گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے سنڈیکیٹ کا اجلاس 1
15
SHARES
182
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سیالکوٹ (سعید پاشا) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہوداحمد خاںنے کہا ہے کہ گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے قیام کی بدولت شہراقبال ؒ کی بچیوں کو اعلیٰ اور معیار تعلیم حاصل کرنے کی سہولت مقامی سطح پر میسر آئی ہے جس سے انہیں اپنی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے علاوہ اپنے پوشدہ صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںاراکین قومی و صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ ، چودھری محمد اکرام، چودھری طارق سبحانی، شیزا فاطمہ، گلناز شہزادی اور شبینہ ذکریا وائیں ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فرحت سلیمی ، ممبر ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر ناصرہ، پروفیسر مرزا اقبال، چیئرمین سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سیالکوٹ ادریس احمد باجوہ ، صدر ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ فضل جیلانی اور ای ڈی او ایجوکیشن سیالکوٹ محمد فاروق نے بھی شرکت کی ۔صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے خواتین یونیورسٹی کی فیسوں میں اضافہ کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فیسوں میں اضافہ سے والدین اپنی بچیوں کو اعلیٰ تعلیم نہیں دلوا سکے گے ۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں خواتین یونیورسٹی کے قیام کا مقصد کم خرچ پر بچیوں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم حصول ممکن بنانا ہے ۔ انہوں نے یونیورسٹی کے مقامی حکام کو تلقین کی کہ وہ طالبات کو دور حاضر کے مضامین پر مشتمل ایسے پروفیشنل کورسز آفر کریں جن سے ان کو عملی زندگی میں آگے بڑھنے مدد ملے ۔ انہوں نے کہاکہ کورسسز آفر کرتے وقت سیالکوٹ کے معاشی اور اقتصادی صورتحال کو بھی پیش نظر رکھا جائے ۔ انہوں نے سیالکوٹ چونکہ ایک صنعتی شہر ہے اس لئے یہاں ماحولیاتی سائنسز کے کورسسز کا اجراء ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافقہ ممالک کے طرز پر سیالکوٹ چمبر آف کامرس اور وویمن یونیورسٹی ملکر ریسرچ پروگرام کا اجراء کریں ۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی یونیورسٹی میں اساتذہ کی ریکروٹمنٹ کرتے وقت ان کے تجربہ اور قابلیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔ صوبائی وزیر تعلیم نے سیالکوٹ چمبر آف کامرس کے صدر سے اپیل کی کہ وہ وویمن کالج یونیورسٹی کے تعمیر و ترقی کے منصوبے میں پبلک سیکٹر کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ سیالکوٹ کے برنس کمیونٹی اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے اس عظیم الشان منصوبے کا حصہ بنے گی اور ادارے کی ترقی میں ہر ممکن تعاون کرے گی ۔ صدر ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ فضل جیلانی نے صوبائی وزیرتعلیم کو یقین دلایا کہ وہ وویمن کالج یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ وویمن ہاسٹلز کی مرمت اور اپ گریڈیشن کے منصوبے پر چمبر آف کامرس کی نگرانی میں کام شروع کروا دیا جائے گا ۔ قبل ازیں وائس چانسلر گورنمنٹ وویمن کالج یورنیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر فرحت سلیمی نے صوبائی وزیر کو یونیورسٹی کے 15سالہ اکیڈیمک ویژن کے بار ے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ انہوں نے بتایا کہ اپریل میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ادارے کی رجسٹریشن کرلی ہے تاہم مستقبل رکنیت کیلئے ایچ ای سی کے شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایاکہ یونیورسٹی میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے خالی آسامیوں پر تجربہ کار اساتذہ کو بھرتی کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔ قبل ازیں صوبائی وزیر نے یونیورسٹی کا دورہ کیا اور ٹی ایم اے سیالکوٹ اور ڈی ایس او سیالکوٹ کو کالج کی گراؤنڈ اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی ۔ صوبائی وزیر نے کالج میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے پر ایم پی اے چودھری محمد اکرام کا شکریہ ادا کیا ۔

پچھلی پوسٹ

سیکیورٹی الرٹ : مساجد کی حفاظت کیلئےپولیس کی پٹرولنگ ٹیمیں تعینات

اگلی پوسٹ

ٹوتھ پیسٹ کے 3 حیران کن استعمال

متعلقہ پوسٹس

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی  قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات
پاکستان

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی  قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات

اگست 24, 2022
پاکستان

سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق، دو زخمی

اگست 15, 2022
امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمان قتل
پاکستان

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمان قتل

اگست 10, 2022
راولپنڈی،میڑو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
پاکستان

راولپنڈی،میڑو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

اگست 4, 2022
پاکستان اور کویت کا باہمی  تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار
کویت

پاکستان اور کویت کا باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار

جنوری 31, 2021
کویت پاکستان کی مدد سے کورونا کی دوسری ممکنہ لہر کا مقابلہ کرے گا
کویت

کویت پاکستان کی مدد سے کورونا کی دوسری ممکنہ لہر کا مقابلہ کرے گا

اگست 30, 2020
اگلی پوسٹ
ٹوتھ پیسٹ کے 3  حیران کن استعمال

ٹوتھ پیسٹ کے 3 حیران کن استعمال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

کویت کی تازہ ترین خبریں ای میل میں حاصل کرنے کے لئے ابھی سبسکرائب کریں

ہم صرف اہم خبریں اور معلومات ہی آپ کو بھیجیں گے

Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C. Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C. Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C.
ADVERTISEMENT

مقبول ترین

  • کلونجی کو استعمال کرنے کا صحیح طریقہ

    کلونجی کھانے کا صحیح طریقہ اور فائدے

    125 shares
    Share 49 Tweet 31
  • لیش انت روہ باکستان، تم کیوں پاکستان گئے ؟

    47 shares
    Share 35 Tweet 5
  • ہاتھ خالی ہیں ترے شہر سے جاتے جاتے

    51 shares
    Share 23 Tweet 12
  • نئی نسل کے مجرم

    19 shares
    Share 8 Tweet 5
  • دل اداس رہتا ہے — (فرحت عباس شاہ)

    47 shares
    Share 19 Tweet 12
  • مجھ سے پہلے تجھے جس شخص نے چاہا اس نے

    40 shares
    Share 16 Tweet 10
  • 6 مہینے سے زائد عرصہ کویت سے باہر گزارنے والوں کے لیے اچھی خبر

    750 shares
    Share 468 Tweet 118

حالیہ پوسٹیں

  • المزینی ایکسچینج کمپنی کی جانب سے فروانیہ میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح
  • تربوز کی کہانی میم سین کی زبانی
  • لیموں پانی روزانہ کیوں پینا چاہئے

زمرے

  • اردو شاعری
  • انٹرٹینمنٹ
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پکوان
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • خلیجی خبریں
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • عالمی خبریں
  • فیشن و سٹائل
  • کاروبار
  • کھیل
  • کویت
  • لیگل کلنک
  • ویڈیوز

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.

  • صفحئہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • قوائد و ضوابط
  • اشتہارات
  • رابطہ کریں

Welcome Back!

Sign In with Facebook
Sign In with Google
OR

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے !!
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.