• اشتہارات
  • رابطہ کریں
  • Login
Submit News
منگل, 24 جون ,2025
Urdu Kuwait
Advertisement
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
Urdu Kuwait
No Result
View All Result
صفحۂ أول کویت

جزوی کرفیو کے آخری لمحات میں گوشت مارکیٹس میں خریداروں کا رش

اردو کویت by اردو کویت
اپریل 26, 2020
in کویت
29 1
0
Huge rush seen at Kuwait Meat Markets
21
SHARES
247
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مرغی کے گوشت  کی مانگ میں نسبتاً کمی

کویت سٹی، 26 اپریل، 2020: مسلسل تیسرے روز کوآپریٹیو مارکیٹس اور اس جیسی دیگر مارکیٹوں  میں جزوی  کرفیو  کے آخری لمحات میں لوگوں کی بڑی تعداد خریداری کرتی نظر آئی۔ رمضان المبارک کے چند ابتدائی دنوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے   گوشت کی معروف شیویخ مارکیٹ ، مبارکیہ اور دیگر علاقوں  میں مقامی شہریوں اور دیگر رہائشیوں کو بڑی مقدار میں گوشت کی فروخت جاری ہے۔

مارکیٹوں کے دورے کے دوران گوشت کی مانگ اور اس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ان دنوں خریداروں کی توجہ  پورے پورے  ذبیحہ کی  خریداری پر ہے اور دکاندار  خریداروں کی مرضی   کے مطابق مَن پسند  گوشت بنا کردے رہے ہیں۔ 

قصاب اور گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر خریدار 15 کلو گرام کے ذبح ہوئے بھیڑ کو ترجیح دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے عرب اور نایم   اقسام کی بھیڑوں کی قیمت میں اچھا خاصہ   اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی طور پر ذبح ہوئے بھیڑ کی قیمت 105 دینار  تک بڑھ گئی ہے۔ کچھ خریداروں نے بھیڑوں کی عرب نسل کی اضافی قیمت پر اعتراض کیا، جو اس وقت 4.500  دینار فی کلو سے کم نہیں۔ 

خریداروں  نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ دکاندار یا قصاب خریداروں کو بھیڑ سے متعلق بتاتے ہیں  کہ یہ نایمی نسل کا ہے لیکن خریداروں کے لئے  گوشت کا معیار  جاننا آسان نہیں ، چاہے بھیڑ نایمی ہو، شیوالی یا کسی اور قسم کی عرب نسل سے ملتی جلتی نسل کا ہو۔ 

انہوں نے وزارت تجارت سے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول کے لیے مخصوص اقسام کی بھیڑوں پر خاص قسم کی مہریں لگائی جائیں۔ 

جہاں تک مبارکیہ مارکیٹ کا تعلق ہے، وہاں کثرت سے فروخت ہونے والی ملی جلی نسلوں میں خریداروں کی گوشت اور سبزیوں کی مانگ واضح تھی۔ اس کے برعکس شیوخ مارکیٹ میں زیادہ  عرب نسل کی بھیڑوں کی فروخت کی جارہی ہے۔  دکانوں کے مالکان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نقصانات سے بچنے اور خریداروں کو سفر کی مشکل سے بچانے کے لیے انہوں نے ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز کیا ہے۔ اسی دوران گوشت کے برعکس پولٹری کی مانگ بہت زیادہ نہیں ہے۔

Tags: kuwait urdu newsmeatshoppingurdu news kuwaiturdunews
پچھلی پوسٹ

مصری، فلپائنی، بھارتی، پاکستانی اور بنگلا دیشی سفارتخانوں کو اپنے شہریوں کی مدد کرنے کی ہدایت کی جائے، کویتی ممبر پارلیمنٹ

اگلی پوسٹ

بے یارو مدد گار تارکین وطن ایمنسٹی سینٹر کے باہر رات بسر کرنے پر مجبور

اگلی پوسٹ
Amnesty seekers spend night under open sky

بے یارو مدد گار تارکین وطن ایمنسٹی سینٹر کے باہر رات بسر کرنے پر مجبور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

کویت کی تازہ ترین خبریں ای میل میں حاصل کرنے کے لئے ابھی سبسکرائب کریں

ہم صرف اہم خبریں اور معلومات ہی آپ کو بھیجیں گے

حالیہ پوسٹیں

  • المزینی ایکسچینج کمپنی کی جانب سے فروانیہ میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح
  • تربوز کی کہانی میم سین کی زبانی
  • لیموں پانی روزانہ کیوں پینا چاہئے

زمرے

  • اردو شاعری
  • انٹرٹینمنٹ
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پکوان
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • خلیجی خبریں
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • عالمی خبریں
  • فیشن و سٹائل
  • کاروبار
  • کھیل
  • کویت
  • لیگل کلنک
  • ویڈیوز

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.

  • صفحئہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • قوائد و ضوابط
  • اشتہارات
  • رابطہ کریں

Welcome Back!

Sign In with Facebook
Sign In with Google
OR

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے !!
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.