3 جنوری، 2017، اردو کویت: یکم جنوری 2017 سے کویت شئیرڈ الیکٹرونک بنکنگ سروسز کمپنی (K-Net)نے 25 دینار یا اس سے زائد رقم کی ٹرانزیکشنز کی صورت میں اضافی سیکیورٹی کا نفاذ کردیا ہے اور اب کسٹمرز کو آن لائن ٹرانزیکشن کرتے وقت ایک اضافی سیکیورٹی کوڈ داخل کرنا پڑے گا۔ K-Net کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبداللہ العجمی نے بتایا کہ اب کسٹمرز تب تک اپنے اے ٹی ایم کارڈ آن لائن شاپنگ یا بلوں کی ادائیگی کے لئے استعمال نہیں کرسکیں گے جب تک وہ متعلقہ بنک کے پاس اپنی معلومات خاص طور پر موبائل نمبر اپڈیٹ نہیں کر لیتے جس پر انہیں کے نیٹ کی طرف سےخصوصی خفیہ کوڈ بھیجا جائے گا۔عبداللہ العجمی نے مزید بتایا کہ سال 2016 کے دوران کیش، آن لائن شاپنگ اور آف لائن ادایئگیوں کی مد میں کل 15 بلین دینار کی ٹرانزیکشنز ہوئی۔