• اشتہارات
  • رابطہ کریں
  • Login
Submit News
اتوار, 11 مئی ,2025
Urdu Kuwait
Advertisement
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
Urdu Kuwait
No Result
View All Result
صفحۂ أول خصوصی فیچرز

عید آگئی ہے۔۔۔۔۔۔ ماضی کے جھروکوں سے عید کی یادیں از ثمینہ ریاض احمد

اردو کویت by اردو کویت
25, جون , 2017
in خصوصی فیچرز
32 0
0
عید آگئی ہے۔۔۔۔۔۔ ماضی کے جھروکوں سے عید کی یادیں از ثمینہ ریاض احمد 1
21
SHARES
267
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

تحریر: ثمینہ ریاض احمد

یہ جملہ اور اس سے جڑی بے شمار یادیں ہیں، جو اس جملے کو سنتے ہی دل و دماغ اور آنکھوں پر دستک دینے لگی ہیں،،،،
آنکھیں کھولو، دل کھولو، دماغ کھولو۔۔۔۔۔۔۔ دیکھو عید آئی ہے۔۔۔۔۔
بچپن کی عیدین کی اولین یادوں میں یہ جملہ کچھ ایسے شامل تھا جیسے شیر خورمے میں پستے بادام کی ہوایاں، جیسے دادی کے ہاتھ کے سلے عید کے گوٹا لگے سرخ و سبز جوڑے کے ساتھ سرخ و سبز چوڑیوں کی کھنک، جیسے عید کے دن چمکیلے جوتے کی ہیل کی ٹک ٹک کو سن کے لطف سے آنکھیں میچنا اور مذید ٹک ٹک کرنا ، جیسے دادا ابو کے ہاتھ سے ملی عیدی کے کورے نوٹوں کی خوشبو، جیسے چاچو کے دوست کی کار میں دس بارہ لڑکوں لڑکیوں کا مشترکہ عید کے دن کا "جوٹا” جیسے عید کے دن بھائیوں کی غلیل ادھار مانگ کر درخت پر بیٹھے کوووں کا نشانہ باندھنا، جیسے عید کی ڈھلتی دوپہر میں پینگ پر ہواوں کے ساتھ اڑان بھرنا۔۔۔۔۔۔۔
عید سے ایک دو دن قبل ہی بڑا سا ٹوکرا اٹھائے "ونگالن” بڑے ٹھسے سے گھر میں گھستی اور اور بڑے ٹہکے سے کسی بڑی کو آواز دے کر ٹوکرا اتروانے کو کہتی اور گھر کے ہر کمرے سے لڑکیاں بھاگ بھاگ کر انجانی سی خوشی سے کلکاریاں سی مارتی صحن میں جمع ہوتیں، اور تو اور ہمسائیوں کو بھی یاد آ جاتا کہ دادی امی محلے کی سب سے بڑی بزرگ ہیں، اور اپنی اپنی بچیوں کو لئے دادی امی سے زبردستی چوڑیاں چڑھانے کا کہتیں اور دادی ہنسی خوشی ونگالن کو کہتیں۔۔۔۔ ہاں ہاں سب کو دو دو درجن چڑھا دو آخر عید آ گئی ہے۔۔۔۔۔
چاند رات کو روزہ کھلتے چھت کی طرف دوڑیں لگتیں، اور ہر بچے کی نس نس میں شرارے سے بھر جاتے صرف اس بات کے جوش میں کہ کون سب سے پہلے چاند دیکھے گا، اور چاند کی طرف پہلی نظر پڑتی تو ایسا محسوس ہوتا جیسے آسمان کی لوح پر چاندنی کے قلم سے خدا نے ایک خوبصورت ترین پیغام سا لکھ دیا ہو کہ دیکھو مسلمانو! عید آ گئی ہے۔۔۔۔۔۔
چاچووں کا لڑکوں کو کھینچ کھانچ کر حجام کے پاس لیکر جانا ہوتا یا پھپھو کا مہندی گھول کر تنکے سے کبھی تین اور کبھی پانچ پتی چھوٹے چھوٹے پھول بنانا اور کبھی چاند تارا بنانا اور کبھی کبھی سوتے میں محسوس ہوتا امی ہاتھ پر کچھ لگا کر ہاتھ پر شاپر باندھ رہی ہیں، صبح ہونے پر جب پھپھو نے نلکے پر ہاتھ دھلوانے تو سرخ سرخ ہتھیلیاں اور انگلیاں دیکھ کر حیران رہ جانا اور مہندی کی خوشبو سونگھتے ہوئے پھپھو سے پوچھنا یہ کیوں لگائی؟ تو انہوں نے جواب دینا عید آ گئی ہے نا۔۔۔۔۔۔
دادی امی پھپھو کو کہتیں نلکا چلا کر تازہ پانی نکالو اور نہلاو ان کو، اور پھپھو صبح صبح نلکے کے تازے پانی کی موٹی دھار کے نیچے ہم بہنوں کو زبردستی بٹھا کر نہلاتیں تو تازہ پانی بھی جسم میں برف سی پھریری دوڑا دیتا، آنکھ اور ناک میں رکسونا، لکس یا لائف بوائے کی جھاگ جاتے ہی زبان پر صابن کا تلخ ذائقہ بھی آ جاتا اور جیسے ہی رونا شروع کرنا باہر سے چاچو کی ہنستے ہوئے آواز آتی۔۔۔۔۔۔ ارے آج رونا مت، دیکھو عید آ گئی ہے۔۔۔۔۔
امی دیسی گھی میں سوجی بھونتیں اور پھپھو چائے رکھتیں، دل چاہتا کبھی بھنی سوجی کی مہک اندر اتاروں اور کبھی چائے کے ابال سے اٹھتا اروما بے حال کرتا، دادا ابو سفید براق تہبند، آف وائٹ کرتا اور کلف لگی اونچے شملے والی چاندنی سے بھی سفید پگ باندھے بیٹھک سے صحن میں آتے اور کھنکار کر اپنے آنے کی اطلاع دیتے تو امی، پھپھو، سب چچیاں اور دادی پہلے سے سر پر موجود دوپٹے کو مذید صحیح کرتے ہوئے ان کی طرف متوجہ ہوتیں اور دادا ابو کو نماز سے پہلے پہلے رات کی بنی کھیر مٹی کی سلگھوٹی میں ٹھنڈی ہوئی، کھانے کے لیے دیتیں، اور میں حیران اور شاکڈ ہو کر پوچھتی۔۔۔۔۔۔”دادا ابو آج آپ کا روزہ نہیں؟ اور دادا ابو ہنس کر کہتے۔۔۔۔۔ ارے عید آ گئی ہے نا۔۔۔۔۔
ہمیشہ سفید کپڑوں میں گھر کے سب مرد عید کی نماز پڑھ کر آتے، اور سب خواتین اور بچیوں کو عید ملتے ہوئے، دادا ابو کا سر پر ہاتھ پھیرنا، ابو کا ماتھے پر بوسہ دینا، چاچووں کا گلے لگاتے ہوئے ہوا میں اچھال دینا اور بھائیوں اور کزنز کا بڑوں کا دھیان بٹتے ہی بال کھینچ دینا، چٹکی کاٹنا یا سرخ سبزکپڑوں کے ساتھ سرخ و سبز ہی میک اپ کا مذاق اڑاتے ہوئے چاچووں کو قہقہوں میں شامل کرنا، اور افشاں لگی آنکھوں میں بھل بھل آنسو آنے پر کسی چاچو کا پکڑ کر منہ دھلا دینا کہ میری بیٹی تو ایسے ہی پیاری ہے، یہ سنتے ہی محسوس ہوتا کہ ہاں۔۔۔۔۔ عید آ گئی ہے
مجھے یاد ہے ایک بار میں "عید آ گئی ہے،عید آ گئی ہے” کی تکرار سن کر گھروں سے تھوڑا ہٹ کے کھیتوں کی طرف نکل گئی تھی کہ دیکھوں عید کہاں سے آ رہی یے ❤ اور آج پھر کئی سالوں بعد میں سوچ رہی ہوں کہ ایک بار پھر کھیتوں میں نکل جاوں اور دیکھوں کہ عید آ رہی ہے یا نہیں۔۔۔۔
لیکن۔۔۔۔۔
میں جانتی ہوں اب ویسی عیدیں نہیں آتیں، اب عیدوں پر بھی کچھ سانحوں کی بس خبریں آتی ہیں۔۔۔۔۔
دکھ کے ان لمحات میں بچپن کی چند خوبصورت یادیں مبارک، سب کو عید مبارک

پچھلی پوسٹ

کویت: ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے نئی تجویز آگئی

اگلی پوسٹ

پاکستانی مصنوعات کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب

متعلقہ پوسٹس

بچوں میں کتابیں پڑھنے کے رجحان میں کمی
خصوصی فیچرز

بچوں میں کتابیں پڑھنے کے رجحان میں کمی

اگست 15, 2020
گھر گاؤں کا واحد پَکا گھر
خصوصی فیچرز

گاؤں کا واحد پَکا گھر، دادی اَماں اور شہر کی بہو

اگست 10, 2020
کورونا۔ 112۔ voice of voiceless۔ جاوید احمد
خصوصی فیچرز

کورونا۔ 112۔ voice of voiceless۔ جاوید احمد

اپریل 22, 2020
کورونا اور کویت میں سارک ممالک کے محنت کش۔۔ جاوید احمد
خصوصی فیچرز

کورونا اور کویت میں سارک ممالک کے محنت کش۔۔ جاوید احمد

اپریل 18, 2020
میں کون ہوں؟ — ڈاکٹر مبشر سلیم
خصوصی فیچرز

سرگوشیاں ۔ ڈاکٹر مبشر سلیم

اپریل 15, 2020
ملاں پور کا سائیں ۔ کتاب پر تبصرہ از قلم ڈاکٹر مبشر سلیم
خصوصی فیچرز

ملاں پور کا سائیں ۔ کتاب پر تبصرہ از قلم ڈاکٹر مبشر سلیم

اپریل 15, 2020
اگلی پوسٹ
پاکستانی مصنوعات کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب

پاکستانی مصنوعات کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

کویت کی تازہ ترین خبریں ای میل میں حاصل کرنے کے لئے ابھی سبسکرائب کریں

ہم صرف اہم خبریں اور معلومات ہی آپ کو بھیجیں گے

Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C. Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C. Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C.
ADVERTISEMENT

مقبول ترین

  • کلونجی کو استعمال کرنے کا صحیح طریقہ

    کلونجی کھانے کا صحیح طریقہ اور فائدے

    125 shares
    Share 49 Tweet 31
  • لیش انت روہ باکستان، تم کیوں پاکستان گئے ؟

    47 shares
    Share 35 Tweet 5
  • ہاتھ خالی ہیں ترے شہر سے جاتے جاتے

    51 shares
    Share 23 Tweet 12
  • نئی نسل کے مجرم

    19 shares
    Share 8 Tweet 5
  • دل اداس رہتا ہے — (فرحت عباس شاہ)

    47 shares
    Share 19 Tweet 12
  • مجھ سے پہلے تجھے جس شخص نے چاہا اس نے

    40 shares
    Share 16 Tweet 10
  • 6 مہینے سے زائد عرصہ کویت سے باہر گزارنے والوں کے لیے اچھی خبر

    750 shares
    Share 468 Tweet 118

حالیہ پوسٹیں

  • المزینی ایکسچینج کمپنی کی جانب سے فروانیہ میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح
  • تربوز کی کہانی میم سین کی زبانی
  • لیموں پانی روزانہ کیوں پینا چاہئے

زمرے

  • اردو شاعری
  • انٹرٹینمنٹ
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پکوان
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • خلیجی خبریں
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • عالمی خبریں
  • فیشن و سٹائل
  • کاروبار
  • کھیل
  • کویت
  • لیگل کلنک
  • ویڈیوز

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.

  • صفحئہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • قوائد و ضوابط
  • اشتہارات
  • رابطہ کریں

Welcome Back!

Sign In with Facebook
Sign In with Google
OR

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے !!
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.