یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام چوتھےسالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے زیر اہتمام چوتھےسالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے چوتھےسالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ آغاز گراؤنڈ خیطان میں ہوا.اور دینی شاندار روایات کو قائم رکھتے ہوئے ٹیم ممبران اور مہمانوں کو خوش آمدید کہتےہوئےگراؤندمیںمیچ کا باقاعدہ آغاز نماز جمعہ کے فورا بعد کیا گیا .میچز کی تفصیل درجہ ذیل ہے .

پہلا میچ:
فروانيہ فالکن اور ورلڈ الیون کے درمیان مقابلہ فروانيہ فالکن نے اننگز کا آغاز کیا۔8 اورزمیں 5 وکٹ کے نقصان پر 64 سکوربنایا.جبکہ ورلڈ الیون نے4اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر اپنا ہدف پورا کر لیا.جیت ورلڈ الیون کے حصے میں آئی.مین آف دی میچ ورلڈ الیون
کے حیدر نور کو ملا۰

دوسرا میچ:
فرینڈز الیون اور کلیم برادرز کے درمیان مقابلہ۔ فرینڈز الیون نے ٹاس جیت کر اننگز کا آغاز کیا.8اورز اور4 وکٹ کے نقصان پر 101 سکوربنایا
کلیم برادرز نے شاندار بیٹنگ کر کے اپناہدف6 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان میں پورا کر لیا۔ کلیم برادرز مین آف دی میچ عدنان کوشاندار بیٹنگ پر ملا۔

فائنل میچ۔
کلیم برادرز اور ورلڈ الیون کے درمیان مقابلہ۔ کلیم برادرز نےٹاس جیت کر شاندار اننگز کا آغاز کیا۔8 اورز اور2 وکٹ کے نقصان پر 133سکوربنایا۔ جبکہ ورلڈ الیون8 اوورز میں5 وکٹ کے نقصان پر اپنا ہدف پورانہ کر سکے۔
مین آف دی میچ کلیم برادرز کے عدنان کوشانداربٹنگ پر ملا۔

مین آف دی میچ کی تقریب میچ کے بعد منعقد کی گئی.جس میں کمنییوٹی کی معروف شخصیات نے شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے کھلاڑیوں کو میڈل دیے.
خصوصی شرکت کرنے والوں میںIEC کے صدر حافظ خفیظ الرحمن ، نعیم ارشاد ، VOOPکےپریذڈنٹ طارق اقبال ، JAGکے جاوید شاہ شامل ہیں۔
صدر یوتھ ونگ
(اسلامک ایجوکیشن کمیٹی) صدف علی صدف اور ممبران نے حاضرین کا شکریہ اداکیا . ایمپریئرنگ کے فرائص عابد اسلام، ظہوراکبر،مبین اور ساجد ندیم نے خوش اسلوبی سے سر انجام دیے.میچ کی سکورننگ زاہد اقبال اور لیاقت بٹ نے کی.
اور لیاقت بٹ میچ کے دوران زبردست کمینٹری کرتے رہے۔میچ کی کوریج IEC میڈیا نے کی۔

Exit mobile version