• اشتہارات
  • رابطہ کریں
  • Login
Submit News
بدھ, 27 ستمبر ,2023
Urdu Kuwait
Advertisement
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
Urdu Kuwait
No Result
View All Result
صفحۂ أول خصوصی فیچرز

کورونا اور ہماری زندگیوں پر اثرات ۔ عاصمہ حسن

اردو کویت by اردو کویت
مارچ 20, 2020
in خصوصی فیچرز
28 1
0
کورونا اور ہماری زندگیوں پر اثرات ۔ عاصمہ حسن 1
31
SHARES
238
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

آجکل کورونا کی وجہ سے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے ـ بچوں کے اسکول بند ہو گئے ہیں’ امتحانات ملتوی ہو گئے ہیں ـ اور تو اور تفریح گاہیں’ مارکیٹیں اور کھانے پینے کی دیگر جگہیں بھی بند کر دی گئی ہیں ـ جس سے زندگی صرف گھر کی چاردیواری تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ـ بچوں نے امتحانات کی تیاری کی ہوئی تھی اب ان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ایسے میں ان کو چاہئیے کہ اپنے وقت کو بہتر انداز میں تقسیم کریں دہرائی کا وقت ضرور متعین کریں اپنے مضامین کو سلیبس کو تقسیم کر کے بہتر انداز میں دہرائی کریں ایسا سوچیں کہ ان کو بونس وقت مل گیا ہے اپنی کمیوں کو پورا کر لیں اس کے ساتھ ساتھ خود کو جسمانی اور دماغی کاموں میں مصروف کریںـ باغبانی ایک اچھا شوق ہے اور موسم بہاراں بھی ہے رنگ برنگے پھولوں سے اپنے آنگن کو سجا سکتے ہیں اس کے علاوہ ہم آن لائن بھی ٹیٹوریل لے کر اپنی دلچسپی سے کچھ نئی مہارت حاصل کر سکتے ہیں ‘ آرٹیکلز پڑھ کر اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ اچھی اور معیاری کتب کا مطالعہ کر کے بھی اپنے وقت کا بہترین استعمال کر سکتے ہیں ـ کتابیں بہترین ساتھی ہوتی ہیں کبھی ہمیں بور نہیں ہونے دیتیں ـ بچیاں یوٹیوب سے ٹیٹوریل دیکھ کر مزیدار کھانے بنا سکتی ہیں قدرت نے ایک موقع دیا ہے کہ ہم اپنی مصروفیت کی زندگی سے نکل کر اپنی مرضی سے اپنے شوق پورے کر سکیںـ چیزوں کو مثبت لینا اور وقت کا صحیح استعمال کرنا سیکھیں ـ

کورونا کا سب سے زیادہ نقصان کاروبار کو ہوا ہے شادی کا سیزن ہے شادی ہالز پر پابندی اور دفعہ144 کے نفاز کے بعد لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے بہت سارے لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں گزر و بسر مشکل ہو گیا ہے ـ شادی کی تقریبات سادگی میں ڈھل گئی ہیں اور تمام تقریبات گھر کے افراد تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہیں ـ

شادی کو لے کر سب کے ارمان ہوتے ہیں خاص طور پر ایک لڑکی کے’ سجنے سورنے کا شوق ہوتا ہے اپنے اس ایک خاص موقع کو لے کر بہت سارے ارمان ہوتے ہیں شادی کے دن بیش قیمت جوڑا پہننا’ پارلر سے تیار ہونا’ مایوں’ مہندی’ولیمہ’ فوٹوشوٹ دعوتیں’ سیروتفریح اس طرح کی بے شمار خواہشات ـ ظاہر ہے کہ یہ ایک خاص دن ہوتا ہے جو زندگی میں صرف ایک دفعہ ہی آتا ہے ـ کورونا کی وجہ سے وہ سارے خواب بکھر کر رہ گئے ہیںـ کچھ لوگوں نے شادی آگے کر دی ہے جو کر سکتے تھے لیکن ان میں سے کچھ لوگ آگے نہیں کر سکتے تھے ان کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا ہے کہ کیا اور کیسے کیا جائے ـ

اس کا دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ ہمارے دینِ اسلام نے ہمیں سادگی کا  حکم دیا تھا لیکن ہم نے ان رسومات کو بہت بڑھا لیاـ  جس کے بوجھ تلے غریب بے چارہ دب گیا تھا اب وہ وقت ہے جب ہم ان رسومات کو ختم کر سکتے ہیں سادگی کو اپنا سکتے ہیں اور ہمیں لوگوں کی باتوں کا ڈر بھی نہیں ہو گا ـ قدرت نے یہ موقع فراہم کیا ہے کہ ہم خود کو سنوار لیں اور اپنی زندگیوں کو آسان کر لیں ان فرسودہ رسومات سے خود کو آزاد کر لیں ـ

میرے خیال میں یہ قدم جو حکومت نے اس وباء کی وجہ سے اُٹھایا ہے اس کو برقرار رکھنا چاہئیے شادی کی’ نکاح کی رسم کو آسان بنانا چاہئیے تاکہ غریب آدمی باآسانی اپنی بیٹیوں کو رخصت کر سکے ـ بلکہ جہیز کو ختم ہونا چاہئیے اس کی جگہ یہ لازم ہونا چاہئیے کہ ہم اپنے بچوں کی بہترین تربیت کریں’ تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اور ان کو وراثت میں حصہ دیں جو کہ ان کا بنیادی حق ہے ـ قیمتی سامان’ کپڑا’ زیور خوشیوں کی ضامن نہیں ہو سکتیں ـ گھر کو جنت بنانے میں عورت اور مرد دونوں کا ہاتھ ہوتا ہے لہٰزا تربیت پر توجہ دی جائے تاکہ زندگی خوش و خرم اور سکون سے گزر سکےـ اس

طرح جو اچھی ‘ پرسکون زندگی کا جو خواب ہوتا ہے اس کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا جا سکتا ہے ـ اگر سوچا جائے تو اللّٰہ نے ہمیں ایک خوبصورت موقع فراہم کیا ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو سنوار کر اسلام کے اصولوں کے مطابق زندگی گزار سکیںـ میرے خیال میں اس پابندی کو تھوڑی بہت ترامیم کے ساتھ مستقبل میں جاری رکھا جائے اور حکومت اسی طرح سخت اقدامات کے زریعے ان احکامات پر عمل بھی کروائے تاکہ نکاح آسان ہو اور غریب آرام سے سکون سے اپنی شہزادیوں کو اپنے گھروں سے رخصت کر کے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو سکے ـ اسلام کے اصولوں پر چل کر ہی ہم اپنی زندگیوں میں سکون لا سکتے ہیں اور بہت ساری معاشرتی برائیوں کو ختم کر سکتے ہیں ـ    

Tags: AsmaHassancoronavirus
پچھلی پوسٹ

کورونا وائرس کے باعث فیشن کا مقبول ترین میلا ’میٹ گالا 2020‘ بھی ملتوی

اگلی پوسٹ

کویت: اقامہ کے بغیر غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو چھوٹ دئیے جانے کا اِمکان

اگلی پوسٹ
کویت: اقامہ کے بغیر غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو چھوٹ دئیے جانے کا اِمکان

کویت: اقامہ کے بغیر غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو چھوٹ دئیے جانے کا اِمکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

کویت کی تازہ ترین خبریں ای میل میں حاصل کرنے کے لئے ابھی سبسکرائب کریں

ہم صرف اہم خبریں اور معلومات ہی آپ کو بھیجیں گے

حالیہ پوسٹیں

  • لیموں پانی روزانہ کیوں پینا چاہئے
  • سرحد پر تقریباً17 ہزار افراد کی بائیو میٹرک تصدیق
  • سٹی سینٹر کی 24 ویں سالگرہ مہم کا آغاز ،توسیعی منصوبوں کا بھی اعلان

زمرے

  • اردو شاعری
  • انٹرٹینمنٹ
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پکوان
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • خلیجی خبریں
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • عالمی خبریں
  • فیشن و سٹائل
  • کاروبار
  • کھیل
  • کویت
  • لیگل کلنک
  • ویڈیوز

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.

  • صفحئہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • قوائد و ضوابط
  • اشتہارات
  • رابطہ کریں
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.

Welcome Back!

Sign In with Facebook
Sign In with Google
OR

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے !!