• اشتہارات
  • رابطہ کریں
  • Login
Submit News
ہفتہ, 10 مئی ,2025
Urdu Kuwait
Advertisement
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
Urdu Kuwait
No Result
View All Result
صفحۂ أول خصوصی فیچرز

کویتی مینار اور چودہ اگست

اردو کویت by اردو کویت
09, اگست , 2015
in خصوصی فیچرز
21 1
0
14
SHARES
180
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اوائیل اگست کےدن ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں میں میں نے ان سخت گرمی کے مہینوں میں شاید ہی کبھی بادل کا ٹکرا آسمان پر دیکھا ہو پر پتہ نہیں آجکل بادل کہاں سے تیرتے چلے آتے ہیں۔ہلکی ہوا چلنے لگے تو چھائوں میں سخت گرمی کا موسم بھی اچھا لگنے لگتا ہے۔اس وقت میرے سامنے خلیج عرب کے کنارے کویتی مینار ایستادہ ہیں ،جدید کویت کا نشان،یہ کل تین مینار ہیں ،سب سے بڑا مینار 613.5 فٹ بلند ہے،اس میں کرہ ارض کی طرز کے کیفے اور ریستوران اوپر نیچے تعمیر کئیے گئے ہیں۔ ریستوران کے نیچے 4500 کیوبک میٹر ہجم کی پانی کی ٹینکی ہے۔اوپر والا حصہ جس میں کیفے ہے سطح سمندر سے 123 میٹر بلندہے یہ متحرک ہے اور ہر تیس منٹ بعد چکر مکمل کرتا ہے.دوسرا مینار 147 میٹر بلند ہے اسکو ہانی کا مینار بھی کہتے ہیں۔تیسرے مینار میں دونوں میناروں کو روشن رکھنے کے لئیے مشینری اور سازوسامان وغیرہ رکھا گیا ہے.یہ مینار 2012 سے تعمیراتی کام کی وجہ سے بند ہیں .رات کو خاص طور پر یہ سڑک پر سے گزرتی گاڑیوں میں بیٹھے لوگوں کی توجہ کھینچتےہیں.اور اس وقت انکو دیکھتےہوئے ذہن بھٹک بھٹک کر پاکستان جا پہنچتا ہے.مینار پاکستان کا طواف کرنے لگتا ہے.چودہ اگست کی تاریخ بھی تو چند دن ہی دور ہے.وہی چودہ اگست جس میں صبح سے شام ہو جاتی تھی پورے گھرمیں جھنڈیاں لگاتے،خاص طور پر بازار سے بیجز کی خریداری کرتے،کس کا گھر سب سے اچھا سجا ہے مقابلہ کرتے ،ملی نغمے گاتے اور اب اتنی دور اس دن ایک ہی سوال ذہن میں آتا ہے کہ سات سمندر پار اپنے ملک کے لئیے ہم کیا کر سکتے ہیں.کاش ہمیں بھی کوئی اختیار ہوتا. حالانکہ دیکھا جائے تو یہ بات اتنی نا ممکن نہیں ہے جتنا نظر آتی ہے.ہم یہاں رہ کر بھی ملک کے مدد گار ہو سکتے ہیں، اسکے لئےبہت دور جانے کی بھی ضرورت نہیں بس خود اپنی ذات سے کام شروع کرنا ہے.آج کل ہر ایک کی زبان پر شکوہ ہے کہ حکمران خراب ہیں بات اتنی سی ہے حکمران ہم میں سے ہی اٹھتے ہیں یا یوں کہہ لیں قوم کے کردار کے مطابق اللہ حکمران مقرر کرتا ہے.ہم جیسا حکمران چاہتے ہیں ہمیں خود کو ویسا بنانا ہو گا .اگر ہم چاہتے ہیں پانچ وقت کی نماز پڑهنے والا حکمران ہو، محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت سے محبت کرنے والا ہو تو ہمیں خود پانچ وقت کی نماز پڑھنی ہو گی، سنت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کرنی ہوگی .اگر ہم بہادر حکمران چاہتے ہیں تو خود بہادر بننا ہو گا ،عادل حکمران چاہتے ہیں خود عادل بننا ہو گا۔ ہم تنہا صدیوں میں بنائے گئے اس سودی نظام اور رشوت کے بازار کو ختم نہیں کر سکتے مگر ہم خود کو ان چیزوں سے جتنا پاک کر سکتے ہیں کرتے چلے جائیں ،یہی پاکستان کی خدمت ہے۔ ہمیں بس شروعات کرنی ہے ۔ انفرادی طور پر اپنے گهر سے، دوستوں اور رشتے داروں سے اورپھر ہماری آنے والی نسلیں ضرور ایک بدلے ہوئے پاکستان کو دیکھیںگی۔ وہ کہتے ہیں نا مومن وہ ہوتا ہے جو تب بھی بیج بوتا ہے جبکہ جانتا ہو کہ اس درخت کے پھلاس کی آنے والی نسل کھائےگی جب وہ خود موجود نہ ہوگا۔ جب ہمارے آباو اجداد نے پاکستان بنانے کے لئے جدوجہد کی تو انہوں نے بھی یقینا” یہی سوچا تھااور آج ہمیں بھی یہی سوچنا ہے۔

گلشن زیست ابھی ویراں نہیں
ابھی چند پتے ہرے ہیں
ابھی موسم خزاں نہیں
باغ کے اس کونے میں دیکھو
پھولوں کی سرخی ہے
ابھی کوئل کے دل میں
امید بہار باقی ہے
اٹھو بیج بوتے ہیں
کہ یہ وقت آہ و فغاں نہیں
ابھی موسم خزاں نہیں

ام قاسم

پچھلی پوسٹ

پردیس میں

اگلی پوسٹ

یار سنا ہے فیملی ویزے کھل گئے ہیں؟

متعلقہ پوسٹس

بچوں میں کتابیں پڑھنے کے رجحان میں کمی
خصوصی فیچرز

بچوں میں کتابیں پڑھنے کے رجحان میں کمی

اگست 15, 2020
گھر گاؤں کا واحد پَکا گھر
خصوصی فیچرز

گاؤں کا واحد پَکا گھر، دادی اَماں اور شہر کی بہو

اگست 10, 2020
کورونا۔ 112۔ voice of voiceless۔ جاوید احمد
خصوصی فیچرز

کورونا۔ 112۔ voice of voiceless۔ جاوید احمد

اپریل 22, 2020
کورونا اور کویت میں سارک ممالک کے محنت کش۔۔ جاوید احمد
خصوصی فیچرز

کورونا اور کویت میں سارک ممالک کے محنت کش۔۔ جاوید احمد

اپریل 18, 2020
میں کون ہوں؟ — ڈاکٹر مبشر سلیم
خصوصی فیچرز

سرگوشیاں ۔ ڈاکٹر مبشر سلیم

اپریل 15, 2020
ملاں پور کا سائیں ۔ کتاب پر تبصرہ از قلم ڈاکٹر مبشر سلیم
خصوصی فیچرز

ملاں پور کا سائیں ۔ کتاب پر تبصرہ از قلم ڈاکٹر مبشر سلیم

اپریل 15, 2020
اگلی پوسٹ
یار سنا ہے فیملی ویزے کھل گئے ہیں؟

یار سنا ہے فیملی ویزے کھل گئے ہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

کویت کی تازہ ترین خبریں ای میل میں حاصل کرنے کے لئے ابھی سبسکرائب کریں

ہم صرف اہم خبریں اور معلومات ہی آپ کو بھیجیں گے

Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C. Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C. Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C.
ADVERTISEMENT

مقبول ترین

  • کلونجی کو استعمال کرنے کا صحیح طریقہ

    کلونجی کھانے کا صحیح طریقہ اور فائدے

    125 shares
    Share 49 Tweet 31
  • لیش انت روہ باکستان، تم کیوں پاکستان گئے ؟

    47 shares
    Share 35 Tweet 5
  • ہاتھ خالی ہیں ترے شہر سے جاتے جاتے

    51 shares
    Share 23 Tweet 12
  • نئی نسل کے مجرم

    19 shares
    Share 8 Tweet 5
  • دل اداس رہتا ہے — (فرحت عباس شاہ)

    47 shares
    Share 19 Tweet 12
  • مجھ سے پہلے تجھے جس شخص نے چاہا اس نے

    40 shares
    Share 16 Tweet 10
  • 6 مہینے سے زائد عرصہ کویت سے باہر گزارنے والوں کے لیے اچھی خبر

    750 shares
    Share 468 Tweet 118

حالیہ پوسٹیں

  • المزینی ایکسچینج کمپنی کی جانب سے فروانیہ میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح
  • تربوز کی کہانی میم سین کی زبانی
  • لیموں پانی روزانہ کیوں پینا چاہئے

زمرے

  • اردو شاعری
  • انٹرٹینمنٹ
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پکوان
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • خلیجی خبریں
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • عالمی خبریں
  • فیشن و سٹائل
  • کاروبار
  • کھیل
  • کویت
  • لیگل کلنک
  • ویڈیوز

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.

  • صفحئہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • قوائد و ضوابط
  • اشتہارات
  • رابطہ کریں

Welcome Back!

Sign In with Facebook
Sign In with Google
OR

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے !!
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.