امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمان قتل

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمان قتل

اردو کویت: امریکا کی ریاست نیو میکسیکو میں الگ الگ واقعات میں دو پاکستانیوں سمیت جنوب ایشیا سے تعلق رکھنے والے چار مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے مسلمانوں کے قتل کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دو پاکستانیوں سمیت چار مسلمانوں کا قتل نفرت پر مبنی جرم کا شاخسانہ لگتا ہے۔

امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے نیو میکسیکو پولیس سے اپیل ہے کہ وہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے تک لا کر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Exit mobile version