کویت پاکستان کی مدد سے کورونا کی دوسری ممکنہ لہر کا مقابلہ کرے گا

500 پاکستانی ڈاکٹر اور نرسیں کویت آرہے ہیں

کویت پاکستان کی مدد سے کورونا کی دوسری ممکنہ لہر کا مقابلہ کرے گا

کویت سٹی، 30 اگست 2020: وزارتِ صحت کویت نے کورونا وائرس کی دوسری ممکنہ لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے  منصوبہ وضع کرلیا ہے۔ منصوبے کے تحت  پاکستان سے 500  ماہرین پر مشتمل  تربیت  یافتہ طبی عملے کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں  جس میں ڈاکٹر اور نرسیں شامل ہیں۔ روزنامہ الجریدہ کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ صحت کویت  نے اس سلسلے میں مذکورہ بالا طبی ماہرین کی خدمات حاصل کرکے کویت  لانے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور یہ ماہرین چند دِنوں تک کورونا وائرس کے خلاف قومی مہم میں کویت کے طبی عملے کے ہاتھ مضبوط کرنے  پہنچ جائیں گے۔

Exit mobile version