پاکستانیوں کی مدد کیلئے چین ایک مرتبہ پھر میدان میں آگیا، حق دوستی ادا کردیا

Chinese President Xi Jinping

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دوست ملک چین نے کرونا وائرس پر کافی حدتک قابو پالیا ہے اور اب یہ وائرس پاکستان سمیت تقریباً دنیا کے ہرملک میںپھیل چکا ہے لیکن اس مشکل وقت میں بھی چین نے اپنے پاکستانی دوستوں کا خیال رکھا اور ہسپتال بنانے کے لیے نقد رقم کے علاوہ ٹیسٹ کٹس سمیت دیگر چیزیں فراہم کی ہیں۔

چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے پاکستان میں چینی ایمبسڈر یاﺅجنگ کے حوالے سے بتایاکہ’ چین نے کوروناوائرس سے محفوظ رہنے اور کنٹرول کرنے کے لیے پاکستان کو ایمرجنسی مدد دی ہے جس میں 12000ٹیسٹ کٹس، تین لاکھ ماسکس ، دس ہزار حفاظتی سوٹ اور چالیس لاکھ امریکی ڈالر شامل ہیں تاکہ ہسپتال بنا سکیں‘۔

Exit mobile version