تین سال کےتعطل کے بعد پاکستان میں یو ٹیوب کھول دی گئی

Youtube services resumed in Pakistan after 3 years long suspension

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پاکستان میں تین سال کی پابندی کے بعد یو ٹیوب کھول دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی حکام نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے یو ٹیوب کھولے جانے سے متعلق تمام تر انتظامات مکمل کئے ۔
وزارت آئی ٹی حکام نے بتایا ہے کہ گوگل نے یوٹیوب سے گستاخانہ مواد ہٹا دیا ہے،یو ٹیوب کالوکل ورژن پاکستان میں لانچ کر دیا گیا ہے یوٹیوب کے لوکل ورژن پرقابل اعتراض موادموجود نہیں۔ مزید بتایا گیا کہ قابل اعتراض مواداپ لوڈ ہونے کی صورت میں یوٹیوب انتظامیہ اس کوہٹا دیگی۔وزارت آئی ٹی حکام نے مزید بتایا کہ پی ٹی اے نے گستاخانہ مواد یو ٹیوب سے ہٹانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے ۔
یادر ہے کہ تین برس پہلے یوٹیوب پر گستاخانہ مواد کی موجودگی پر ویب سائٹ پر پابندی لگا دی گئی تھی اس کے بعد ویب سائٹ سے گستاخانہ مواد ہٹائے جانے سے متعلق پاکستانی حکومت اور یوٹیوب کے درمیان مذاکرات ہوتے رہے اور پاکستان میں یو ٹیوب کا لوکل ورژن لانچ کر دیا گیا ہے ۔

Exit mobile version