مسافر پریشان نہ ہوں! بائیو میٹرک اسکین صرف ڈیٹا بیس تیار کرنے کیلئے ہے

مسافر پریشان نہ ہوں! بائیو میٹرک اسکین صرف ڈیٹا بیس تیار کرنے کیلئے ہے 1

جمعرات، 18مئی ، 2023


کویت سٹی: تمام سرحدی بندرگاہوں پر متعارف کرائے گئے بائیو میٹرک اسکین کے نظام سے شہریوں اور رہائشیوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہےکیونکہ یہ سسٹم کسی مسافر کو ملک چھوڑنے یا اس میں داخل ہونے سے نہیں روکتا۔ذرائع نے واضح کیا ہے کہ وزارت ملک میں آنے والے شہریوں،رہائشیوں ،خلیجی ممالک کے شہریوں اور یہاں تک کہ زائرین کیلئے ایک نئے سیکیورٹی ڈیٹا بیس کی تیاری کررہی ہے۔


ذرائع کے مطابق بائیو میٹرک فیچر کو اگلے مرحلے میں رہائش کی تجدید سے بھی منسلک کیا جائے گا۔


بائیو میٹرک اسکین2002 اور اس سے پہلے پیدا ہونے والے ہر 21 سال کے فرد کا کیا جائے گا۔ بائیو میٹرک اسکین شدہ مواد کو خصوصی ڈیٹا بیس کی تیاری کیلئے محکمہ فوجداری ثبوت کو بھیجا جائے گا۔


ریاستی حکام کی طرف سے بائیو میٹرک اسکین کیلئے اس وقت سرحدوں پر 49 ڈیوائسز نصب کی گئی ہیں۔جن میں سے سالمی پورٹ پر 7 ،نوئے سیب پر 8، ابدالی پر 4، بندرگاہ پر 2ڈیوائسز نصب کی گئی ہیں۔ ہوائی اڈوں ٹی 1، ٹی 4 ،ٹی 5 ، شیخ سعد ال عبداللہ ایئر پورٹ اور پروٹوکول ہال میں ہر جگہ 14،14 ڈیوائسز کو لگایا گیا ہے۔ 14 مشینیں أم الهيمان اور الجہرہ مراکز میں تقسیم کی گئی ہیں ۔ یہ سب ڈیوائسز شہریوں کے بائیو میٹرک اندراج کیلئے 24 گھنٹے کام کررہی ہیں۔

Exit mobile version