حولی اور خیطان میں غیر اعلانیہ سیکیورٹی مہم، رہائشی اور لیبر لاء کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد گرفتار

حولی اور خیطان میں غیر اعلانیہ سیکیورٹی مہم، رہائشی اور لیبر لاء کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد گرفتار 1

اردو کویت: کویتی وزارت داخلہ نے ملک بھر اور بالخصوص جلیب اور مھبولہ کے علاقوں میں رہائشی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور مفروروں کو پکڑنے کے لیے اپنی سکیورٹی مہم جاری رکھی۔  اس سلسلے میں حولی اور خیطان کے علاقوں میں سرپرائز مہم چلائی گئی جس کی قیادت نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور قائم مقام وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد، وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل انور البرجاس، اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے ٹریفک نے کی، جبکہ آپریشنز امور میجر جنرل جمال الصایغ، وزارت داخلہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے پبلک سیکورٹی امور میجر جنرل عبداللہ الرجیب اور متعدد خصوصی سیکورٹی افسران بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔

 سیکورٹی اہلکاروں نے میدان حولی اور خیطان کے علاقوں کو بند کر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چوکیاں قائم کر دیں۔  سکیورٹی اہلکاروں نے لوگوں کے شناختی کارڈز چیک کیے اور رہائشی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور وہ مشتبہ افراد  جن کے پاس کوئی شناختی ثبوت کے بغیر مقدمات زیر التوا تھے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے انکو مجاز حکام کے حوالے کردیا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ کویت میں رہائشی اور لیبر لاء کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے حفاظتی مہم جاری رہے گی۔

Exit mobile version