کویت نے پاکستانی سیلاب زدگان  کے لیے انسانی ہمدردی کی مہم شروع کر دی

کویت نے پاکستانی سیلاب زدگان  کے لیے انسانی ہمدردی کی مہم شروع کر دی 1

اردو کویت، 5 ستمبر 2022 — کویتی  خیراتی اداروں نے پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہونے والے لاکھوں افراد  کی مشکلات سے نبرد آزما ہونے کے  لئے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔

#فزعة_لباكستان

ڈونیٹ کرنے کے لئے یہ لِنک وزٹ کریں: https://4pakistan.net

کویت سوسائٹی فار ریلیف کے چیئرمین ابراہیم الصالح نے پیر کے روز تصدیق کی کہ پاکستان میں سیلاب اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی کارروائیوں کے باعث جن مشکل حالات کا سامنا ہے اس کی وجہ سے انسانی ہمدردی کی مہم شروع کرنے  کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

KUNA سے بات کرتے ہوئے الصالح نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ بحران نے کویتی وزارت خارجہ اور سماجی امور اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزارت کے ایک نمائندے کے ساتھ مل کر اور 27 کویتی خیراتی اداروں کے تعاون سے اس اقدام کو تیز کیا ہے تاکہ اس آفت سے متاثر ہپاکستانی عوام کی ضروریات کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کرنے کی کوشش کی جاسکے۔

یہ مہم دنیا بھر میں عذاب میں مبتلا افراد کو امداد فراہم کرنے میں کویت کے انسانی ہمدردی کے کردار کا تسلسل ہے، انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم میں تعاون کرنے والے تمام افراد پر زور دیا گیا ہے۔

KUNA  کو دئیے گئے ایک بیان میں، معاون وزیر خارجہ برائے ترقی اور بین الاقوامی تعاون حماد المشان نے کہا  کہ مہم کا آغاز، کویتی انسانی تنظیموں کے تعاون سے، کابینہ کی براہ راست ہدایات پر عمل میں آیا کہ وہ وزارت خارجہ کو   پاکستان کو امداد فراہم کرنے کے فرائض سونپے۔

یہ مہم پاکستانی حکومت کی درخواست  کا جواب تھا، کیونکہ 24 اگست کو کئی صوبوں میں سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچائی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت نے 11 اگست کو ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے اس بات  کا اعادہ کیا کہ کویتی ردعمل انسانی ہمدردی کے  جذبے کے ردِ عمل میں سامنے آیا  ہے ۔ انہوں نے کویت اور پاکستان کے مابین تاریخی دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا بھی حوالہ دیا  جو کویت  کی حکومت اور عوام کو  پاکستانی عوام اور حکومت  کے قریب کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان بہترین اتحاد موجود ہے ۔

ایک مشترکہ پریس بیان میں 27 کویتی خیراتی اداروں نے کہا کہ پیر سے شروع ہونے والی  تین روزہ اس مہم کا مقصد ہزاروں متاثرہ افراد کے لیے ادویات، خوراک ،ابتدائی طبی امداد، کپڑے، کمبل، خیمے ،دیگر بنیادی ضروریات اور رہائش فراہم کرنا ہے اور ساتھ ہی طبی آلات کے حوالے سے فوری امداد فراہم کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اس وقت ایک  بدترین انسانی آفت کا سامنا  ہے  اور طبی امداد، خوراک، پانی، پناہ گاہ تک فوری رسائی کے بغیر، متاثرہ افراد سب سے زیادہ سنگین خطرات سے دوچار ہیں۔

اس  مہم کے ذریعے  ہر ایک پر زور دیا گیا ہے  کہ وہ متاثرہ ممالک میں امداد کے لیے کویت کے اہم انسانی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے شرکت کرنے والے خیراتی اداروں کے   سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جائیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جا کر اس مہم کو  دوسرے لوگوں کے ساتھ شئیر کریں  اور اس کی حمایت کریں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 33 ملین افراد کو انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے  کیونکہ اِس آفت نے پاکستان کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ (بحوالہ کونا نیوز ایجنسی)

Exit mobile version