کویت میں سڑکوں کے نام رکھنا بند،اب ناموں کی جگہ  نمبر استعمال ہونگے

کویت میں سڑکوں کے نام رکھنا بند،اب ناموں کی جگہ  نمبر استعمال ہونگے 1

اردو کویت: کویت کی کابینہ نے ملک کی سڑکوں اور گلیوں کے نام رکھنا بند کرنے اور تمام  نئی سڑکوں اور گلیوں کو نمبر دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تاہم  ریاستِ کویت کے حکمرانوں اور برادر  دوست ممالک کے حکمرانوں کے ناموں پر سڑکوں  یا شاہراہوں کے حوالے سے  استثنأ ہوگا۔

  مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کابینہ نے سڑکوں پر برادر اور دوست ممالک کے دارالحکومتوں کا نام دیتے وقت دو طرفہ  باہمی تعاون کو مدِنظر رکھنے    پر زور دیا۔

وزراء کونسل نے وزیر بلدیات کو حکمرانوں کے ناموں کے علاوہ کسی بھی نئی گلیوں اور سڑکوں کا نام نہ رکھنے اور ان کی نمبرنگ کی طرف قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

 رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ موجودہ گلیوں اور سڑکوں کے نام تبدیل نہیں کیے جائیں گے اور یہ قانون صرف نئی گلیوں اور سڑکوں پر لاگو ہوگا۔

Exit mobile version