کویتی سرکاری ملازمین کیلئے دفتری اوقات کار کے دوران فون کے استعمال سے روکنے والا کوئی قانون موجود نہیں

کویتی سرکاری ملازمین کیلئے دفتری اوقات کار کے دوران فون کے استعمال سے روکنے والا کوئی قانون موجود نہیں 1

اردوکویت: ٹویٹرصارفین نے سرکاری ملازمین کو سرکاری کام کے اوقات میں اپنے سمارٹ فون استعمال کرنے سے روکنے کے لیے کالز شروع کردیں، کیونکہ ان میں سے کچھ ملازمین اپنے فرائض کی انجام دہی کے بجائے اپنے فون میں زیادہ مصروف رہتے ہیں، روزنامہ النہر کی رپورٹ کے مطابق قانونی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں  ایسا کوئی قانون نہیں ہے جو وزارت یا ادارے کو اپنے ملازمین کو کام کی جگہ پر اپنے ذاتی فون استعمال کرنے سے روکنے کا پابند کرے۔ اس کال کو مسترد کرنے والے افراد کا ردعمل ان کی رائے پر مبنی تھا کیونکہ انکے مطابق ایسا اقدام شخصی آزادی پر حملہ ہے۔

تاہم، ایسا کوئی قانون یا فیصلہ نہیں ہے جو اس اقدام کی اجازت دیتا ہو۔ جہاں تک وکالت کا تعلق ہے، انہوں نے کنٹرول قائم کرنے پر زور دیا تاکہ موبائل فون کا استعمال صرف وقفے کے وقت یا کلائنٹس کی غیر موجودگی کے دوران کیا جاسکے، کیونکہ موبائل فون روزمرہ کی زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں اسلئے انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ موبائل فون کو صرف ضروری امور کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی جائے اور کام کے اوقات میں گیمنگ سائٹس یا ایپلی کیشنز کے استعمال کو روکا جائے۔

Exit mobile version