کویتی باشندوں کو قانونی طور پر ‘شینجن ویزا’ کے حصول کیلئے قواعد کی پابندی کرنے کی تاکید

کویتی باشندوں کو قانونی طور پر 'شینجن ویزا' کے حصول کیلئے قواعد کی پابندی کرنے کی تاکید 1

اردوکویت: کویتی وزارت خارجہ نے شینگن ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند کویتیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متعلقہ سفارت خانوں میں منظور شدہ دفاتر کے ذریعے ویزا کی درخواست جمع کرائیں۔ وزارت کیجانب سے جاری کردہ ایک بیان میں، عوام متعلقہ سفارت خانے کی طرف سے منظور شدہ دفتر میں سفری تاریخ کی کافی مدت سے کم از کم کئی ماہ قبل ویزا کی درخواست اور دیگرمطلوبہ دستاویزات جمع کرانے پر زور دیا۔ اسکے ساتھ  ویزا درخواست جمع کرانے کے لیے اپوائنٹمنٹ بک کرنے کے لیے سفارت خانے کے علاوہ دیگرنا منظور شدہ ثالثوں سے رابظہ کرنے سے منع کیا گیا-

وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کو سفارتخانے کی طرف سے منظور شدہ دفتر کی طرف سے فراہم کردہ ملاقات کی تاریخ پر پابند رہنا چاہیے، تاکہ ویزا جاری کرنے کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر سے بچا جا سکے، اور سفارت خانوں کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ بلیٹن پر عمل کرنے کی اہمیت اور اس بات کو یقینی بنانے کی تاکید کی کہ یہ  معلومات صرف ان کے سرکاری ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔

Exit mobile version