کویتی وزارت داخلہ نے عوام کو ریستورانوں اور بازاروں میں QR کوڈز استعمال کرتے وقت محتاط رہنے کی ہدایت کردی

کویتی وزارت داخلہ نے عوام کو ریستورانوں اور بازاروں میں QR کوڈز استعمال کرتے وقت محتاط رہنے کی ہدایت کردی 1

اردو کویت: وزارت داخلہ نے عوام سے ریستورانوں اور بازاروں میں کیو آر کوڈز استعمال کرتے وقت احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے،اور یہ بھی کہا ہے کہ کسی بھی لنک پر کلک کرنے سے پہلے محفوظ ایپلی کیشنز کا استعمال کرتے ہوئے ان کی جانچ پڑتال کریں۔

وزارت داخلہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ کچھ کیو آر کوڈز، جیسے کہ ریستورانوں اور بازاروں میں پائے جاتے ہیں، درست ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ تمام کوڈز قابل اعتماد ہیں، اس لیے ان کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے محفوظ ایپلیکیشنز کو استعمال کرنے اور لنک پر کلک کرنے سے پہلے انہیں اسکین کرتے وقت احتیاط برتنی چاہیے۔

Exit mobile version