کویت میں فراڈ اور جعل ساز سائبر حملوں میں حیران کن اضافہ

کویت میں فراڈ اورجعل ساز سائبر حملوں میں حیران کن اضافہ

اردوکویت : کویت میں تازہ ترین انٹیلی جنس تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک میں  فشنگ اور سوشل انجینئرنگ فراڈ سمیت ڈیٹا کے ضیاع کے خطرات پر مشتمل حملوں میں 115 فیصد اضافہ ہوا ہے، سال 2022 کی دوسری سہ ماہی میں ان حملوں میں پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا، روزنامہ الانبہ کی رپورٹ کے مطابق،  Kaspersky Security Solutions نے کویت میں اس سال کی دوسری سہ ماہی میں کل 784,043 فشنگ حملے دریافت کئے ہیں  ۔

سوشل انجینئرنگ کے اصول، جنہیں بعض اوقات "ہیومن ہیکنگ” فراڈ کہا جاتا ہے، بہت سے طریقوں سے اور مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، ان سب کا مقصد لاپرواہ یا غیر محتاط صارفین کو جعلی سائٹوں پر پھنسانا اور ان کی ذاتی معلومات داخل کرنے کے لیے انہیں دھوکہ دینا ہے، جو اس میں اکثر ڈیٹا کی رجسٹریشن، بنک اکاوّنٹس تک رسائی، جیسے کہ بینک اکاؤنٹ کے پاس ورڈز یا پیمنٹ کارڈ کی تفصیلات، نیز سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں لاگ ان ڈیٹا شامل ہوتا ہے، جو کہ پیسے کی چوری اور ادارہ جاتی نیٹ ورکس میں دخول جیسے بہت سے فراڈز پر مبنی کارروائیوں کا راستہ کھولتا ہے، فشنگ حملے کے مؤثر طریقوں میں سے ایک ہے-  اس وسیع دائرہ کار کو دیکھتے ہوئے، سائبر جرائم پیشہ افراد سرکاری تنظیموں اور برانڈز کے ناموں کے بھیس میں بڑے پیمانے پر ای میلز بھیج کر مختلف قسم کے اکاؤنٹس میں صارفین کے لاگ ان ڈیٹا کو تلاش کرنے میں اپنی کامیابی کے امکانات کو بڑھاتے ہیں، ساتھ ہی یہ سائبر کرمنلزای میل کی پابندیوں کو نظرانداز کرنے اور زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنی دھوکہ دہی والی سائٹوں کی طرف راغب کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں۔

Exit mobile version