کویت میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا

کویت میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا 1

اِردوکویت : کویت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن {ڈی جی سی اے} کے موسمیاتی اسٹیشن نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز ملک میں درجہ حرارت محکمہ کے زیرانتظام اسٹیشنز میں 50 ڈگری سنٹی گریڈ سے بھی اوپرریکارڈ کیا گیا-

ڈی جی سی اے کے عہدیداروں نے کویتی میڈیا کو ایک بیان میں بتایا کہ ملک میں جمعہ کے روز انتہائی گرم موسم کا مشاہدہ کیا گیا، جسے شہریوں اور رہائشیوں نے بھی نمایاں طور پر نوٹ کیا۔

الجہرہ سٹیشن میں درجہ حرارت 52.8 ڈگری سنٹی گریڈ، اس کے بعد الابدالی ایگریکلچرل میں 52.3 ڈگری سنٹی گریڈ، السلیبیہ میں 52.1 ڈگری سنٹی گریڈ، الصابریہ میں 51.6 ڈگری سنٹی گریڈ ، الوفرہ ایگریکلچر اور کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر درجہ حرارت 51.5 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Exit mobile version