کویتی حکومت نے کوآپریٹو سوسائیٹیز میں تارکین وطن کو کویتیوں سے تبدیل کرنے کا اعلان کردیا

تقریباً 480 غیر ملکیوں کو کویتی شہریوں سے تبدیل کرنے کا منصوبہ

Qortuba Co-Op Society

اردو کویت: کویتی حکومت اعلیٰ سطحی ملازمتوں، اسسٹنٹ سپروائزر کی آسامیوں کے ساتھ ساتھ سپر مارکیٹوں اور کوآپریٹیو میں بھی اب انتظامی عہدوں کو کویتی باشندوں کو مختص کرنے کے اقدامات کو تیز کرے گی-

مقامی روزنامہ کی رپورٹ کیمطابق، کوآپریٹیو نے وزارت سماجی امور کو ان اسامیوں کی فہرست فراہم کی ہے جس پر اس وقت غیر ملکی کام کررہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کوآپریٹیو میں تقریباً 480 غیر ملکیوں کو کویتیوں سے تبدیل کیا جائے گا۔

دریں اثنا، سول سروس کمیشن نے 2,275 کویتیوں کو پرائیویٹ سیکٹر میں نوکریوں کے لیے درج کیا ہے۔ وزارت سماجی امور نے یونین آف کنزیومر کوآپریٹو سوسائیٹیز کے ساتھ مقامی کوآپریٹیو میں ملازمتوں کا مکمل جائزہ لینے پر اتفاق کیا ہے تاکہ کویتائزیشن پالیسی کے مطابق ڈیڈ لائن کو پورا کیا جا سکے۔ اس کا مطلب ہے کہ بہت سے غیرملکیوں کو کویتی شہریوں سے تبدیل کیا جائے گا۔

Exit mobile version