کویت کی معروف المزینی ایکسچینج کی نئی برانچ کا افتتاح

کویت کی معروف المزینی ایکسچینج کی نئی برانچ کا افتتاح 1

کویت، ۱۰ جولائی ۲۰۲۱: کویت کی معروف ایکسچینج کمپنی المزینی ایکسچینج نے سالمیہ میں  اپنی  نئی برانچ کا افتتاح  کردیا  جو کہ سالمیہ کی 10ویں اور کویت کی 114 ویں برانچ ہے ۔

برانچ کا پتہ ہے۔ بلاک 12۔ بلڈنگ نمبر 13۔ مغیرہ بن شعبہ سٹریٹ۔سالمیہ۔

نئی برانچ کا افتتاح کمپنی کے جنرل مینجر جناب ھیو فرنینڈس نے دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں 4 جولائی بروز اتوار کیا۔ نئی برانچ میں کسٹمرز کو فوری اکاؤنٹ کریڈٹ۔ رقم کی فوری منتقلی۔ کرنسی ایکسچینج۔ انفرادی اور کارپوریٹ ٹرانزیکشنز کی سہولت انتہائی مناسب ریٹ پر میسر ہے۔

اس موقع پر جنرل مینجر ھیو فرنینڈس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ المزینی کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کا مقصد ماڈرن فنانشل سروسز کو عام صارفین کی پہنچ میں لانا ہے۔

اس کے علاوہ المزینی ڈیجیٹل پے منٹ پلیٹ فارم گوگل پلے سٹور۔ ایپ  گیلری۔ ایپ سٹور پر دستیاب ہے۔ اس کے ذریعے کسٹمر چند کلکس میں رقم منتقل کر سکتا ہے۔

المزینی ڈیجیٹل ایپ میں صارف کسٹمر رجسٹریشن۔ ٹرانزیکشنز ہسٹری۔ نئے اکاؤنٹ کا اضافہ۔ ریٹ الرٹ۔ ریٹ ٹرینڈ اور ویسٹرن یونین جیسی سہولیات سے کہیں بھی اور کبھی بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

Exit mobile version