پاکستان سپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام چھٹے سالانہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا کامیاب انعقاد

150 سے زائد افراد نے خون کے عطیات دئیے

پاکستان سپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام چھٹے سالانہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا کامیاب انعقاد

بلڈ ڈونیشن کیمپ کا کامیاب انعقاد اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے تمام معاونین کے شکر گزار ہیں محمد عرفان عادل بانی و ڈائریکٹر جنرل

بحیثیت مسلمان خون کا عطیہ دینا عظیم خدمت ہے: مقبول احمد صدر پاکستان سپورٹس ایسوسی ایشن کویت کا ٹیم کو  خراج تحسین

ہر رنگ ونسل و مذہب اور مختلف ممالک کے سینکڑوں افراد کا کیمپ کادورہ : 150 سے زائد افراد نے خون کے عطیات دئیے

پاکستان سپورٹس ایسوسی ایشن کویت انسانی خدمت  کے اس عظیم مشن کو جاری رکہےگی ۔ محمد یونس شاہد،نائب صدر

پاکستان سپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام جمعہ 12 فروری کو ،کویت بلڈ بینک جابریہ میں چھٹے سالانہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، عطیہ خون کے اس کیمپ کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ اور سابقہ امیر کویت مرحوم الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے نام موسوم کیا گیا تھا کویت میں کرونا کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے باوجود ایک کثیر تعداد میں لوگوں نے وزارت صحت کویت کی ھدایات اور اصولوں کے مطابق انسانی خدمت کے اس عظیم  مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خون کے عطیات دئیے۔

 مختلف ممالک کی سماجی و ممتاز شخصیات نے کیمپ کا دورہ کیا، اور خدمت انسانی کے جذبہ کے تحت خون کے عطیات جمع کرنے پر پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کے بانی/ ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان عادل، صدر مقبول احمد،نائب صدر محمد یونس شاہد اور دیگر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت مسلمان خون کا عطیہ دینا بہت بڑی خدمت ہے، ہمارا مذہب یہی درس دیتا ہے کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔ بلڈ ڈونیشن ایک صدقہ جاریہ ہے اور بہترین انسانی خدمت ہےاس طرح کے کیمپ کے انعقاد سے پاکستان کا مثبت پہلو اُجاگر کرنے میں مدد ملتی ھے۔کیمپ کے بہترین انتظام و انصرام اور کامیاب انعقاد پر پاکستان سپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے

پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر انتظام عطیہ خون کے اس کیمپ میں ھر رنگ و نسل اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور خون کا عطیہ دیا۔ پاکستانی ودیگر کمیونٹیز کی ممتاز کاروباری، مذہبی و سماجی شخصیات نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا دورہ کیا اور پاکستان ایسوسی ایشن کے  منتظمین سے ملاقات کی اور انہیں بلڈ ڈونیشن کیمپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

خون کے عطیات جمع کرنے کا سلسلہ نماز جمعہ کے بعد تقریبآ ایک بجے شروع ہوا اور مقررہ وقت شام چھ بجے کے بعد تک جاری رہا، ڈیڑھ سو سے زائد افراد نے خون کے عطیات جمع کرائے، عطیہ خون دینے میں خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، منتظمین کی طرف سے عطیات جمع کرانے والوں کو سرٹیفکیٹس اور گفٹ پیکس دئیے گئے۔ عطیہ خون دینے والوں کیلئے بہترین تحائف دینے پر سعودی ٹیلی کام کمپنی کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

 پاکستان سپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی انتظامیہ نے کیمپ کے سپانسرز الحافظ کمپنی، پاکستان بزنس سنٹر، گلف کنسلٹ، کیو نیٹ، گرینڈ پرل کمپنی، کمبائنڈ تفاؤل ٹریڈنگ کمپنی،بزنس بیس کمپنی،الحبیب انٹرنیشنل کمپنی،یونائیٹڈ سویس کمپنی،کرن اینڈ سمارٹ کمپنی کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کیمپ کے کامیاب انعقاد میں ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

 کیمپ اسپانسرز میں حافظ محمد شبیر،     عبید الرحمن ارائیں، شمشاد خان تنولی، شہزاد رحمان بٹ، پیر امجد حسین، عتیق الرحمن، آصف جمال، محمد عبد الحکیم اور مبین احمد شامل تھے۔

اس موقع پر پاکستان سپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے صدر مقبول احمد  نے کیمپ کے  انتظام و انصرام  میں بہترین معاونت و خدمات سر انجام دینے  پر پاکستان ایمپلائیمنٹ فورم کویت، پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کویت، گرین ہینڈز انوارونمنٹل ٹیم، پاکستانی پروفیشنلز ان کویت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایسوسی ایشن کویت، ووپ میڈیا ٹیم(طارق اقبال، شہزاد اقبال)، سپریم میڈیا(محمد ریاض)، کویت ٹی وی ، دنیا نیوز، دھرتی نیوز (شریف حدیثوی) بلڈ بینک کے سٹاف اور انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

دریں اثناء پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کی ٹیم اور انتظامیہ نے خون کے عطیات جمع کرانے والےڈونرز،اسپانسرز، کمیونٹی پارٹنرز، میڈیا ہاؤسز، رضاکاروں،بلڈ بینک اسٹاف کا اور بالخصوص ٹیم ممبران خلیل احمد، شکیل مرتضی، فرخ کمال صدیقی، محمد عرفان، محمد عثمان ،محمد حفیظ، محمد ارسلان، ،محمد علی حسن ، طلحہ عتیق، محمد ہادی بلتی، اسد اسماعیل، عمران علی، عادل قیوم،ڈاکٹر سومنت مشرا، ڈاکٹر یاسر اور پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کویت کی صدر محترمہ روبیلہ غزل اور انکی ٹیم، بلڈ کیمپ شعبہ خواتین کی ھیڈ ڈاکٹر فرح زاہد اور ٹیم ممبران ڈاکٹر انعم عرفان، ڈاکٹر شیوانی گپتا، ڈاکٹر امل عبدالطیف، ڈاکٹر سارہ، انجینئر اسرا طارق، مریم عرفان، فائزہ صدیقی،  فوزیہ ظہیر، عائشہ عرفان، آسیہ امبر ، دانہ الخاسان اور عبیر عرفان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔  محمد عرفان عادل، مقبول احمد اور محمد یونس شاھد نے کہا کہ ان سب کے تعاون کے بغیر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اتنی کامیابی سے انعقاد ممکن نہ تھا، اللہ تعالیٰ تمام کاوشوں کو قبول و منظور فرمائے. ہم آئندہ  بھی دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے صدقہ جاریہ کے اس عظیم مشن کو جاری رکھتے ہوئے عطیہ خون کیمپ کا انعقاد کرتے رہیں گے۔

Exit mobile version