کویت: غیرقانونی تارکینِ وطن کو گرفتار کرنے کی مہم تعطل کا شکار

سنٹرل جیل اور ملک بدری کے مراکزمیں مزید لوگوں کو رکھنے کی گنجائش نہیں

Intensive campaign to arrest 120,000 illegal expats postponed

کویت سٹی، 20 اگست 2020: روزنامہ الجریدہ کے باخبر ذرائع کی رپورٹ کے مطابق کویت میں غیرقانونی طور پر رہائش پزیر 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرنے کے لئے ایک سخت گیر مہم کی منصوبہ بندی کی گئی تھی تاہم اب اطلاعات یہ ہیں کہ مرکزی جیل اور ملک بدری کے مراکز میں مزید افراد کو ٹھہرانے کی گنجائش نہ ہونے کے باعث فی الحال یہ مہم ملتوی کردی گئی ہے

الجریدہ کے ذرائع کے مطابق خصوصی معافی ملنے کے بعد بہت سارے غیرملکی تارکینِ وطن اس وقت ڈپورٹیشن سنٹر میں ڈپورٹ ہونے کے انتظار میں ہیں جبکہ ایک کثیر تعداد پولیس اسٹیشنز میں بھی بند ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق متعلقہ ادارے  پہلے سے گرفتار و قید غیرمُلکیوں کی ملک بدری کے لئے کمرشل پروازیں بحال ہونے کا انتظار کر رہے ہیں ۔  جیسے ہی پروازیں بحال ہونگی تو ان افراد کی ملک بدری کا سلسہ شروع کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قوی امکان ہے کہ سال کے اختتام تک ان 120,000 افراد کی گرفتاری کے لئے مہم کا  آغاز ہوجائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ واضح نہیں کہ آیا قانون کی خلاف ورزی کرنے والے غیرملکیوں کو مزید کوئی مہلت دی جائی گی یا نہیں اور یہ مکمل طور پر وزیرِ داخلہ کی ثوابدید ہے کہ وہ اس بارے میں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

Exit mobile version