کویت: مصری ڈاکٹر کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد جاں بحق

موت کی وجہ کورونا وائرس یا کچھ اور، ٹیسٹ جاری

کویت: مصری ڈاکٹر کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد جاں بحق 1

کویت سٹی، 15  اگست 2020: کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں صفِ أول پہ کام کرنے والے امیری ہسپتال کے شعبہ انٹرنل میڈیسن کے ماہر مصری ڈاکٹر عواد عبدالحمید کوورنا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔ روزنامہ القبس کے ذرائع نے بتایا کہ وہ مئی میں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے اور انہیں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کر لیا گیا تھا جہاں ان کی طبعیت بِگڑ گئی تھی تاہم بعد میں وہ صحتیاب ہوگئے تھے اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کو سانس لینے میں دشواری پیش آنے پر مبارک ہسپتال لے جایا گیا لیکن ہسپتال پہنچنے تک ان کی وفات ہوچکی تھی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر کے جسم سے سیمپلز لینے کے بعد ٹیسٹ کئے جارہے ہیں تاکہ ان کی موت کی وجہ جانی جاسکے کہ آیا وہ دوبارہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے یا ان کی موت کی کوئی اور وجہ تھی۔

Exit mobile version