کویت : 1 لاکھ غیرملکی افراد کو بے دخل کردیا جائے گا

ویزوں کی خرید و فروخت میں ملوث 450 کمپنیاں کی فائلیں(مَلف) بند

100,000 expats to exit Kuwait with no return

کویت، 9 اگست 2020 : آبادی کے تناسب کو متوازن کرنے اور کویت مارکیٹ سے غیر ہنرمند افراد کی چھانٹی کرنے کے حکومتی منصوبے کے تحت 2020 کے آخر تک 100،000 افراد کو کویت سے بے دخل کردیا جائے گا اور ان کے واپس آنے پر پابندی ہوگی۔ اس منصوبے کا اطلاق ان لوگوں پر ہوگا جنہوں نے مذکورہ کمپنیوں سے ویزے خریدے لیکن ان کمپنیوں کے لئے کبھی کام نہیں کیا جبکہ ان کمپنیوں کا وجود صرف ویزوں کی فروخت کے لئے تھا اور ان کی کوئی تجارتی و کاروباری سرگرمیاں نہیں تھیں۔


مزید برآں اپریل میں دی گئی چھوٹ (ایمنسٹی سکیم) سے فائدہ نہ اٹھانے والے غیرقانونی رہائش پزیرائی افراد کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر آپریشن کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

اِن 450 کمپنیوں کی تفتیش کے سلسلے میں اب تک 300 کمپنیوں کی تفتیش کی جاچکی ہے جس کے دوران انکشاف ہوا کہ ان کمپنیوں کی کوئی تجارتی یا کاروباری سرگرمیاں نہیں تھی اور فرضی کمپنیوں کے ناموں  پر ویزے حاصل کرکے غیرملکی افراد کوبیچے گئے۔

غیرملکی افراد کو ویزے بیچنے والی ان کمپنیوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں کیونکہ ان کمپنیوں نے جن غیرملکی افراد کو ویزے بیچے ان میں سے کوئی بھی ان کمپنیوں کے لئے کام نہیں کرتا تھا ۔ کویت حکومت قواعد وضوابط نافذ کرکے آبادیاتی تناسب کو متوازن کرنا چاہتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ویزا جاری کرنے والی کمپنیوں کو بھی کنٹرول کرے گی۔

ویزوں کا کاروبار: ایک کویتی ویزے کی قیمت 1500 کویتی دینار

وزارت داخلہ نے ریذیڈنسی افیئر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے 55 کویتی شہریوں سمیت 535 افراد کو ان معاملات میں ملوث ہونے پر تفتیشی حکام کے پاس بھیج دیا ہے۔ فرضی  کمپنیوں اور زرعی فارمز کی چانچ پڑتال  ابھی بھی جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان فرضی کمپنیوں نے2 سال (2018-2019) کے دوران تقریباً 66 ملین دینار کمائے ہیں اور اس دوران 30 ہزار کے قریب عرب اور ایشائی تارکینِ وطن کوکویت کے ویزوں پر بلایا۔القبس اخبار کے مطابق ان غیرملکیوں سے ایک ویزہ کے 1500 دینار تک وصول کئے گئے جبکہ کچھ قومیتوں سے اس سے زیادہ رقم بھی وصول کی گئی ہے۔ انہوں کمپنیوں نے 70 ہزار اقامے لگانے کے عوض 21 ملین دینار کمائے۔

Exit mobile version