کچھ غیرملکی افراد دِن کی روشنی میں شیشہ کیفے کھول کر بیٹھ گئے

Expats smoking Shisha in a broad daylight in a café

رمضان المبارک کا تقدس پامال

کویت سٹی، 18 مئی 2020: اگرچہ وزرأ کونسل اور کویت بلدیہ کی طرف سے رمضان المبارک کے دوران دِن کی روشنی  میں  کھانے پینے کی ممانعت ہے تاہم کچھ غیرملکی افراد کو انوکھی  حرکت سوجھی اور دن دیہاڑے حولی کے علاقے میں  کافی شاپ و  شیشہ کیفے کھول کر بیٹھ گئے۔ لیکن ماشأ اللہ حولی  بلدیہ بھی ہر دَم چوکس رہتی ہے۔ بِھنک پڑنے پر حولی بلدیہ کے چیف ، انجینئر احمد الحظیم  کیفے کی مانیٹرنگ کرنے کا حکم دے دیا اور نگرانی کے دوران انکشاف ہوا کہ کیفے کے اندر لوگ موجود ہیں اور باقاعدہ حقہ نوشی چل رہی ہے۔

معقول شواہد اکٹھے کرنےکے بعد کافی شاپ پر چھاپہ مار کر  ملزمان کو گرفتار کرکے مزید کارائی کے لئے نقرہ پولیس اسٹیشن بھیج دیا گیا ہے۔کیفے کو فوراً مہربند کردیا گیا ہے۔

بلدیہ کی ٹیم کے سربراہ ابراہیم السبعان نے کہا کہ تمام کیفے زیرِ نگرانی ہیں  اور خلاف ورزی کرنے والوں کی شکایات وصول کرنے کے لئے ایک فون نمبر بھی مخصوص کیا گیا ہے۔

Exit mobile version