کویت، تجدید اقامہ، اگلے ہفتے سے 2 نئی سروسز کا آغاز کیا جائے گا

Residence Renewal - Two new services to be added

Image Courtesy: ArabTimes

کویت، 6 مئی، 2020: وزارت داخلہ کویت کا شعبہ رہائشی امور تارکین وطن کی بذریعہ آن لائن رہائشی مدت کی تجدید کے لیے منظم طریقے سے کام کررہا ہے تاکہ تارکین وطن رہائشی مدت کی تجدید کرسکیں۔ 

آن لائن طریقہ کار کو تیز کرنے کے اقدامات، کورونا صورتحال کے پیش نظر وزارتوں میں جاری کام میں خلل پڑنے کے بعد کیے گئے۔ جس کی وجہ سے رہائشی مدت کی تجدید کے لیے لمبی قطاروں میں لگنے، وزارتوں کے چکر لگانے اور جرمانے بھرنے سے جان چھوٹ گئی ہے۔ آن لائن سروس نے رہائشی مدت کی تجدید کا عمل، تیز تر ٹرانزیکشن کے ساتھ انتہائی آسان کردیا ہے۔

الدجیج کے علاقے میں شعبہ رہائشی امور اکاؤنٹ کی فعالی اور ملازمین کی رہائشی تجدید کے لیے کمپنی مالکان کو یوزر نیم اور پاس ورڈ جاری کررہا ہے۔ طریقہ کار کا آغاز آن لائن اپائنٹمنٹ لینے کے بعد شروع کیا جاتا ہے۔ ہال میں داخل ہونے سے پہلے کسی بھی شخص کا ٹمپریچر چیک کیا جاتا ہے اور ماسک اور گلوز کے استعمال کی ہدایات دینے کے بعد انہیں کمپنی اکاؤنٹ کی فعالی اور ٹرانزیکشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے ہال میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔ طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد کمپنی مالک اپنے دفتر جاکر اپنے ملازمین کی ٹرانزیکشن کرسکتا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل شعبہ رہائشی امور حمال راشید ال توالہ نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی سمجھ بوجھ اور آن لائن طریقہ کار سے واقفیت نہ ہونے کی وجہ سے رجسٹریشن کا عمل ناکام ہونے پر کمپنی مالکان کو نظر ثانی کرنے یا اپنے کسی ملازم کو نمائندہ بناکر بھیجنے کے لیے وقت دیا جاتا ہے۔ 

انتظامیہ سے کام کے اوقات کار میں ایک دن میں 400 افراد رجوع کررہے ہیں اور انتظامیہ یہ سارا عمل اپنے دفتر سے سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تجدید سروس، گھریلو ملازمین کی رہائش اور انفرادی حیثیت میں گھریلو ملازمین کے لیے تجدید سروس فراہم کررہے ہیں۔ 

شہری گھریلو ملازمین کی تجدید، ہیلتھ انشورنس کے بقایا جات اور فیس کی ادائیگی الیکٹرانک طریقے سے آن لائن کرتے ہیں۔ 

رہائش گاہوں کی تجدید سے متعلق ال توالہ نے کہا کہ 2019 کی شروعات میں سسٹم کے نفاذ سے آرٹیکل 18 کے تحت 70 ہزار سے زیادہ اور آرٹیکل 22 (بیوی بچوں سے متعلق فیملی کے لیے رہائش) کے تحت 43 ہزار سے زیادہ رہائش گاہوں کی تجدید کی گئی ہے اور ہم ہر بار نئی سروس کا بھی آغاز کرتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے سے ہی 2 نئی سروسز کو متعارف کروایا جارہا ہے۔ ایک سروس کے ذریعے عارضی رہائش کو مستقل رہائش میں تبدیل کروایا جاسکے گا۔ مثلاً کسی گھریلو ملازم کی رہائش کی مدت ختم ہوچکی ہے اور وہ عارضی رہائش رکھتا ہے، وہ عارضی رہائش آرٹیکل 14 سے آرٹیکل 20 میں منتقل ہوسکتی ہے۔ دوسری سروس کے ذریعے سرکاری ملازمین کی رہائش گاہوں،  ڈپلومیٹک سیکٹر، سفارت خانوں اور قونصل خانوں سمیت سرکاری ایجنسیز کے تمام نمائندوں کے قیام کی تجدید آرٹیکل 17 کے مطابق کی جاسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا صورتحال میں سرکاری دفاتر میں سرگرمیوں کی معطلی کے احکامات کے بعد وہ صحت سے متعلق احکامات کی سختی سے پابندی کررہے ہیں۔ 200 افراد کی گجائش والے ہال میں داخل ہونے سے پہلے ہر آنے والے شخص کا ٹمپریچر چیک کیا جاتا ہے۔ ہر آنے والے شخص کے لیے ماسک اور گلوز کا استعمال لازمی ہے جبکہ اس دوران انہیں سینیٹائزر بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

Exit mobile version