جلیب الشیوخ اور مھبولہ کے تارکینِ وطن کے لئے اچھی خبر، لاک ڈاؤن میں کمی کا عندیہ

جلیب الشیوخ اور مھبولہ کے تارکینِ وطن کے لئے اچھی خبر، لاک ڈاؤن میں کمی کا عندیہ 1

کویت سٹی، 29 اپریل 2020 :حکومتِ کویت کی متعلقہ سرکاری ایجنسیز نے جلیب الشیوخ اور مھبولہ میں رہنے والے تارکین وطن کی مشکلات میں کمی کرنے کے لئے منصوبہ تجویز کردیا ہے اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہدایات اور حفطان صحت کے اقدامات مکمل کرلینے کے بعد دونوں علاقوں کو آہستہ آہستہ کھول دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس مجوزہ منصوبے پر عمل درآمد کی غرض سے دونوں مذکورہ علاقوں میں یا قریب فیلڈ ہسپتالوں اور قرنطینہ مراکز کو مطلوبہ طبی سازوسامان سے سے لیس کیا جارہا ہے تاکہ وزارتِ
صحت کی ٹیمیں کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے ان علاقوں میں رہائش پزیر افراد کے طبی ٹیسٹ کرسکیں اور ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت
میں ایسے افراد کو وزات دفاع، نیشنل گارڈ اور محمکہ شہری دفاع کی مدد سے فیلڈ ہسپتالوں یا
قرنطینہ مراکز میں منتقل کیا جاسکے۔


ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ فیلڈ ہسپتالوں اور قرنطینہ مراکز کی تشکیل کے بعد امکان ہے کہ ان
علاقوں کے افراد کو ان مراکز میں طبی ٹیسٹ کے لئے بلایا جائے گا اور اس سلسلے میں ہر علاقے
کے لئے الگ تاریخیں مقرر کی جائیں گی۔


تاہم ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ ابھی زیرِ غور ہے اور متعلقہ حکام اور محکمہ جات کی منظوری کے بعد ہی ان دونوں علاقوں میں اس منصوبے پر عمل درآمد شروع ہوگا۔

Exit mobile version