مصری، فلپائنی، بھارتی، پاکستانی اور بنگلا دیشی سفارتخانوں کو اپنے شہریوں کی مدد کرنے کی ہدایت کی جائے، کویتی ممبر پارلیمنٹ

embassies should help their nationals - abdulkarim alkandari

کویت، 25 اپریل، 2020: ممبر پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری نے وزارت خارجہ کو کہا ہے کہ وہ مصری، فلپائنی، بھارتی، پاکستانی اور بنگلا دیش  کے سفارت خانوں پر زور ڈالیں وہ صورتحال کو خاموشی سے دیکھنے کے بجائے اپنے شہریوں کی مدد لیے کچھ عملی اقدامات کریں۔

ممبر پارلیمنٹ الحميدي السبيعي نے کویت میں جاری موجودہ غیر متوازن ڈیمو گرافک صورتحال کو سنگین حالات سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ کویت میں موجود غیر قانونی تارکین وطن کی بڑی تعداد کی ایک وجہ ، انہیں کچھ پبلک اداروں کے اور ویزوں کی خرید و فروخت کرنے والے بااثر افراد کی طرف سے تحفظ کا حاصل ہونا ہے۔

  الحميدي السبيعي نے وزراء اور ممبرانِ پارلیمان سمیت اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کڑا قانونی ایکشن لینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Exit mobile version