• اشتہارات
  • رابطہ کریں
  • Login
Submit News
جمعہ, 9 مئی ,2025
Urdu Kuwait
Advertisement
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
Urdu Kuwait
No Result
View All Result
صفحۂ أول کویت

کویت، رمضان المبارک میں دورانِ کرفیو مقامی مارکیٹوں اور سپر اسٹورز کے اوقات کار تبدیل

اردو کویت by اردو کویت
اپریل 23, 2020
in کویت
42 0
0
Super Markets timings during curfew hours - Ramadan2020 - Kuwait
29
SHARES
350
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کویت، 23 اپریل، 2020، موجودہ ہفتے کے اختتام سے ماہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر افطار و سحری کی تیاری کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد تیزی سے کھانے پینے کا سامان اور دیگر ضروریاتِ زندگی  کی خریداری کے لیے سپر مارکیٹس اور کوآپریٹیو اسٹورز  (جمعیہ) کا رخ کررہی ہے۔ کویت کی مقامی روایات کے مطابق غبقة اور سحری میں فیملی کے افراد اور دوست پرتکلف دعوت کے مزے اڑانے کے لیے اکھٹے ہوتے ہیں۔ 

لیکن کویت میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام اور پہلے سے نافذ کرفیو ، لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس بار ماہ مبارک کے دوران  کومخلتف معمولات  احتیاطی تدابیر کے ساتھ گزرانے کی  ضرورت درپیش ہے۔

سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی پابندی، ممکنہ طور پر صرف فیملی ممبرز پر مشتمل افطار و سحر اور زیادہ افراد پر مشتمل ہجوم کی ممانعت، اس ماہ رمضان المبارک کی رونقوں  کو پھیکا کرسکتی ہے۔ خریداروں، کوآپریٹیو اسٹورز اور سپر مارکیٹس کو واضح ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ سختی سے حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئیں ہدایات پر عمل اور رمضان المبارک کی پہلی تاریخ سے شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک کے لیے نافذ العمل ہونے والے کرفیو پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔

آن لائن خریداری ، سپراسٹورز پر جاکر خریداری کرنے سے کہیں زیادہ محفوظ عمل ہے۔ کورونا کی صورتحال میں بعض خریدار آن لائن خریداری کررہے ہیں اور بڑھتے ہوئے اس رجحان اور سماجی فاصلے کی پابندی کرنے پر ، وزارت صحت نے اس رجحان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ رمضان المبارک میں کوآپریٹیو اسٹورز صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک اور رات 8 سے رات 2 بجے تک صرف آن لائن ڈیلیوری،  کرفیو پاسز کے اہل افراد، اور ان افراد کے لیے کھلے رہیں گے جنہوں نے پہلے ہی اپنے علاقوں سے کوآپریٹیو اسٹورز سے مقررہ تاریخ اور وقت کے لیے آن لائن خریداری کے لیے بکنگ کرائی ہوگی۔ دیگر افراد وزارتِ تجارت کی ویب سائٹ (www.moci.shop) پر جاکر اپنے علاقے کی متعلقہ جمعیہ میں خریداری کے لئے بکنگ رجسٹر کرواکے کرفیو کے اوقات میں شاپنگ کے لئے پاسز حاصل کرسکتے ہیں۔

ان افراد کو آن لائن بکنگ کے لیے صرف ذیل میں دی گئی مطلوب معلومات کا آن لائن اندراج کرنا ہوگا۔ 

  • نمبر۔1: مطلوبہ زبان کا انتخاب
  • نمبر۔2: سول آئی ڈی (بطاقہ مدنی) کا اندراج
  • نمبر۔3: بطاقہ مدنی  سیریل نمبر
  • نمبر.4: نام
  • نمبر.5: ڈسٹرکٹ
  • نمبر.6: موبائل فون نمبر
  • نمبر.7: ای میل ایڈریس
  • نمبر.8: مطلوبہ مارکیٹ کا انتخاب

2 عدد بار کوڈز خریدار کے ایل میل ایڈریس پر بھیجے جائیں گے اور کو آپریٹیو کسٹمرز کو خریداری کے لیے صرف 30 منٹ دیے جائیں گے۔ 

ایک کوڈ خریدار کے کرفیو میں باہر رہنے جبکہ دوسرا کوڈ خریدار کی جمعیہ بکنگ کی تصدیق کے لیے ہوگا۔ 

اس ماہ مبارک میں دوسری سپر اور ہائپر مارکیٹس کے اوقات مندرجہ ذیل ہوں گے۔ 

سٹی سینٹرصبح 08:30 سے دوپہر 03:30 تک

سلطان سینٹر صبح 09 بجے سے دوپہر 02 بجے تک 

لولو ہائپر مارکیٹ صبح 08 بجے سے دوپہر 03 بجے تک

گرینڈ ہائپر صبح 08:30 سے دوپہر 03 بجے تک

ان تمام گروسری اسٹورز پر خریداروں کے لیے آن لائن خریداری اور ہوم ڈیلیوری کی سہولت موجود ہے۔ خریدار ان اسٹورز کی ویب سائٹس سے رمضان المبارک کے لیے مطلوبہ چیزوں کی آن لائن خریداری کرسکتے ہیں۔

Courtesy: Michelle Fe Santiago – ArabTimes

Tags: curfewRamadanramadan2020supermarket
پچھلی پوسٹ

کویت، مقامی ریسٹورنٹس اور اُن کے ملازمین کے لیے قواعد و ضوابط میں سختی

اگلی پوسٹ

کویت، جلیب الشیوخ میں شہریوں کے شب و روز بد سے بدتر

اگلی پوسٹ
Life in Jleeb Al-Shuyoukh has become difficult

کویت، جلیب الشیوخ میں شہریوں کے شب و روز بد سے بدتر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

کویت کی تازہ ترین خبریں ای میل میں حاصل کرنے کے لئے ابھی سبسکرائب کریں

ہم صرف اہم خبریں اور معلومات ہی آپ کو بھیجیں گے

حالیہ پوسٹیں

  • المزینی ایکسچینج کمپنی کی جانب سے فروانیہ میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح
  • تربوز کی کہانی میم سین کی زبانی
  • لیموں پانی روزانہ کیوں پینا چاہئے

زمرے

  • اردو شاعری
  • انٹرٹینمنٹ
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پکوان
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • خلیجی خبریں
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • عالمی خبریں
  • فیشن و سٹائل
  • کاروبار
  • کھیل
  • کویت
  • لیگل کلنک
  • ویڈیوز

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.

  • صفحئہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • قوائد و ضوابط
  • اشتہارات
  • رابطہ کریں

Welcome Back!

Sign In with Facebook
Sign In with Google
OR

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے !!
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.