• اشتہارات
  • رابطہ کریں
  • Login
Submit News
جمعہ, 9 مئی ,2025
Urdu Kuwait
Advertisement
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
Urdu Kuwait
No Result
View All Result
صفحۂ أول کویت

کویت، مقامی ریسٹورنٹس اور اُن کے ملازمین کے لیے قواعد و ضوابط میں سختی

اردو کویت by اردو کویت
اپریل 23, 2020
in کویت
25 1
0
Kuwait: Restaurant food delivery services timing from 5pm to 1am
18
SHARES
213
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فوڈ ڈیلیوری   سروسزکے اوقات شام 5 سے رات 1 بجے تک مقرر۔

کویت سٹی، 22 اپریل  2020:  ماہ رمضان المبارک کے دوران ریسٹورنٹس کو شام 5 سے رات 1 بجے تک کھانے کی  ڈیلیوری کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ کوآپریٹیو سوسائیٹیز کو ماہ رمضان المبارک میں 12 گھنٹے یعنی 6 گھنٹے صبح 9 سے دوپہر 3 تک اور 6 گھنٹے رات 8 سے رات 2 بجے تک کام کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔ 

وزارت صحت کے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے مقامی ریسٹورنٹس اور خوراک کی ترسیل کی خدمات  فراہم کرنے کے لیے سخت قواعد و ضوابط اور ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ 

فوڈ ڈیلیوری کے لیے قواعد و ضوابط اور ضروری اقدامات کے تحت ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں کو حفظان صحت اور احتیاط کے تمام اصولوں کو مد نظر رکھنا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ ان ایجنسیوں پر بھی ذمہ داری عائد کی گئی ہے جو فوڈ سیکٹر کے ان ملازمین کو ملازمت پر رکھتی ہیں کہ وہ  ان کی  روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کریں  اور انہیں مناسب رہائش بھی فراہم کریں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وزارت صحت کویت کی جاری ایڈوائزری کے اہداف کی تکمیل کی جاسکے۔ 

وزارت صحت کویت نے کھانا تیار کرنے اور ترسیل  کرنے والے تمام اداروں اور باڈیز کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی روزانہ کی بنیاد پر  جانچ پڑتال کریں۔ اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر ملازمین کے ٹمپریچر کی چیکنگ اور معلومات کو الیکٹرانک طورپر محفوظ کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوڈ ملازمین کی ان معلومات کو وزات صحت کو بھیجا جاسکے۔ فوڈ ملازمین کو فوڈ ڈیلیور کرنے سے پہلے اور بعد میں صابن سے ہاتھ دھونے اور سینیٹائزر استعمال کرنے کا بھی پابند کرنا ہوگا۔ 

فوڈ ڈیلیوری ورکرز کو کام فراہم کرنے والی کمپنیوں کو وزارت صحت کویت نے پابند کیا ہے کہ وہ ملازمین کو مناسب اور صاف ستھری رہائش بھی فراہم کریں تاکہ کورونا وائرس کی کسی بھی علامت کے ظاہر ہونے کی صورت میں وہ خود کو قرنطینہ کرسکیں۔

  قواعد و ضوابط کے تحت یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوڈ سپلائی کرنے والی کمپنیاں اور مقامی ریسٹورنٹس، کھانے کو تیار کرنے اور اسے پیک کرنے کے لیے مستقل طور پر صاف شفاف اور خصوصی جگہیں بھی فراہم کریں گے۔ فوڈ ملازمین کے لیے ان جگہوں کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا لازمی ہے جبکہ تازہ ایڈوئزری میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ فوڈ کی رقم کی ادائیگی کے لیے آن لائن پیمنٹ کا طریقہ کار اختیار کیا جائے۔

Tags: curfewfood deliveryramadan2020
پچھلی پوسٹ

کورونا۔ 112۔ voice of voiceless۔ جاوید احمد

اگلی پوسٹ

کویت، رمضان المبارک میں دورانِ کرفیو مقامی مارکیٹوں اور سپر اسٹورز کے اوقات کار تبدیل

اگلی پوسٹ
Super Markets timings during curfew hours - Ramadan2020 - Kuwait

کویت، رمضان المبارک میں دورانِ کرفیو مقامی مارکیٹوں اور سپر اسٹورز کے اوقات کار تبدیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

کویت کی تازہ ترین خبریں ای میل میں حاصل کرنے کے لئے ابھی سبسکرائب کریں

ہم صرف اہم خبریں اور معلومات ہی آپ کو بھیجیں گے

حالیہ پوسٹیں

  • المزینی ایکسچینج کمپنی کی جانب سے فروانیہ میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح
  • تربوز کی کہانی میم سین کی زبانی
  • لیموں پانی روزانہ کیوں پینا چاہئے

زمرے

  • اردو شاعری
  • انٹرٹینمنٹ
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پکوان
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • خلیجی خبریں
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • عالمی خبریں
  • فیشن و سٹائل
  • کاروبار
  • کھیل
  • کویت
  • لیگل کلنک
  • ویڈیوز

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.

  • صفحئہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • قوائد و ضوابط
  • اشتہارات
  • رابطہ کریں

Welcome Back!

Sign In with Facebook
Sign In with Google
OR

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے !!
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.